مردانِ خدا

by Other Authors

Page 3 of 97

مردانِ خدا — Page 3

مردان خدا حضرت سید عبد اللطیف صاحب عرصہ میں آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق خبر ملی تو آپ نے حضور کی کتاب آئینہ کمالات اسلام کے مطالعہ سے یہ جان لیا کہ آپ ہی نیچے موعود ہیں۔شہادت حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب اب شہزادہ عبداللطیف صاحب کی شہادت کی داستان کچھ اس طرح آگے بڑھتی ہے کہ امیر عبدالرحمن کے بعد اس کا بیٹا حبیب اللہ خان امیر بنا۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے امیر سے حج پر جانے کی اجازت مانگی۔امیر نے بخوشی اجازت دی۔آپ اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ کابل سے روانہ ہو کر بنوں کے راستے ہندوستان آئے۔اٹک کے قریب حضرت شہزادہ صاحب کی ملاقات ایک احمدی سے ہوئی۔آپ اسے مل کر اس قدر خوش ہوئے کہ اُسے ایک گھوڑ ابطور انعام دے دیا۔جب آپ لاہور پہنچے تو پتہ چلا کہ طاعون کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے اس سال حج پر جانے میں روک پیدا ہو گئی ہے۔قادیان آمد اور اپنے امام سے پہلی ملاقات آپ کی قادیان میں آمد ۱۹۰۲ء کے اواخر میں ہوئی۔شہزادہ صاحب لاہور سے بٹالہ اور بٹالہ سے پیدل چل کر قادیان پہنچے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔” جب مجھ سے ان کی ملاقات ہوئی تو قسم اس خدا کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں نے ان کو اپنی پیروی اور اپنے دعویٰ کی تصدیق میں ایسا فنا شدہ پایا جس سے بڑھ کر انسان کیلئے ممکن نہیں۔حضرت صاحبزادہ صاحب قریباً ساڑھے تین ماہ تک قادیان میں رہے۔