مردانِ خدا

by Other Authors

Page 78 of 97

مردانِ خدا — Page 78

مردان خدا حضرت مولوی عبد الله بو تالوی صاحب حضرت مولوی عبد اللہ بوتالوی صاحب نام: حضرت عبداللہ بوتالوی صاحب والد کا نام مولوی محمد دین صاحب پیدائش : ۲۰ مئی ۱۸۸۱ء۔بمقام جھنڈ اسنگھ والا ضلع گوجرانوالہ قوم: ریحان راجپوت بیعت: ۱۷ فروری ۱۹۰۱ء اولاد: ۱۔مولوی عبدالرحمن صاحب انور (اسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی) ۲۔حافظ قدرت اللہ صاحب ( مبلغ لندن۔انڈونیشیا و ہالینڈ ) ۳۔عنایت اللہ صاحب سلیم (اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اریگیشن سیکرٹریٹ لاہور ) ۴۔امتہ الحمید بیگم صاحبہ اہلیہ خانصاحب قاضی محمد رشید صاحب ( ریٹائرڈ آرڈینینس آفیسر و سابق وکیل المال تحریک جدید ۵۔سعیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری :وفات ۳ مئی ۱۹۵۲ء بروز ہفتہ بعمر اے سال آپ نے ۱۹۱۳ء میں وصیت کی تھی۔بہشتی مقبرہ ربوہ کے قطعہ خاص میں آپ کی پہلی قبر ہے۔بائیکاٹ حضرت مولوی عبد اللہ صاحب بوتالوی ابھی احمدی نہیں ہوئے تھے۔البتہ احمدیت سے متاثر ضرور ہو چکے تھے۔اس امر کا علم جب گاؤں کے لوگوں کو ہوا تو انہوں نے کوٹ بھوانی داس گاؤں سے اہل حدیث مولوی احمد علی کو بلوایا۔میرا ۱۹۰ ء جنوری کا واقعہ ہے۔اس کے بعد آپ کو اس صداقت کے پہچان لینے اور اس کی تائید کرنے اور صداقت کے کھلے عام اقرار اور اظہار کرنے کے نتیجہ میں کن حالات سے گزرنا پڑا وہ ان کی اپنی زبانی