مردانِ خدا

by Other Authors

Page 1 of 97

مردانِ خدا — Page 1

مردان خدا حضرت سید عبد اللطیف صاحب (۱) حضرت صاحبزادہ سید عبد اللطیف صاحب شہید نام: حضرت سید عبداللطیف صاحب قبول احمدیت: آپ ۱۸ نومبر ۱۹۰۲ کو پہلی مرتبہ قادیان تشریف لائے ، بیعت کی اور ۱۹۰۳ء میں واپس روانہ ہوئے۔شہادت: آپ کو ۱۴ جولائی ۱۹۰۳ء کو کابل میں سنگسار کر کے شہید کیا گیا۔اولاد: آپ کے پانچ صاحبزادے تھے۔ا۔صاحبزادہ سید محمد سعید جان صاحب۔افغانستان میں ہی حکومت وقت کے مظالم کے نتیجہ میں شہید ہوئے۔۲۔صاحبزادہ سید عبدالسلام صاحب ۳۔صاحبزادہ سیدابوالحسن قدی صاحب ۴۔صاحبزادہ سید محمد عمر جان صاحب۔افغانستان میں ہی حکومت وقت کے مظالم کے نتیجہ میں شہید ہو گئے۔۵۔صاحبزادہ سید محمد طیب صاحب قربانیوں کا تذکرہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے رفقاء میں سے حضرت صاحبزادہ شہزادہ عبداللطیف صاحب بھی وہ مبارک وجود تھے جنہوں نے مال کی ، عزت کی، جائیداد کی ، جاہ و منصب کی حتی کہ جان تک کی قربانی اللہ کی راہ میں پیش کر دی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کے متعلق فرمایا: شہید مرحوم نے میری جماعت کو ایک نمونہ دیا“ حضرت شہزادہ عبداللطیف صاحب افغانستان کے صوبہ خوست میں سید گاہ گاؤں میں