مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 184 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 184

(IAC) وَلَكِنَّ سَاجْمَعُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ فِي دَارِ الْجَلَالِ۔مقام خاتم انا كفايت اللبيب فى خصائص الحبيب المعروف بالخصائص الكبرى للامام جلال الدين السيوطی جلد اوّل صفحه ۱۲ مطبوعہ مطبع دائرۃ المعارف حیدرآباد دگن والرحمة المهداة) ترجمہ: ابونعیم نے اپنی کتاب ”حلیہ “ میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے نبی موسیٰ کو وحی کی کہ جو شخص مجھ کو ایسی حالت میں ملے گا کہ وہ احمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا منکر ہوگا تو میں اس کو دوزخ میں داخل کروں گا۔خواہ کوئی ہو۔حضرت موسیٰ نے عرض کیا کہ احمد کون ہے؟ خدا نے فرمایا۔میں نے کوئی مخلوق ایسی پیدا نہیں کی جو اس سے زیادہ میرے نزدیک مکرم ہو۔میں نے عرش پر اس کا نام اپنے نام کے ساتھ زمین و آسمان کے پیدا کرنے سے بھی پہلے لکھا ہے۔بیشک جنت میری تمام مخلوق پر حرام ہے۔جب تک وہ نبی اور اس کی اُمّت اس میں داخل نہ ہوں۔حضرت موسیٰ نے کہا۔آپ کی اُمت کون لوگ ہیں؟ خدا نے فرمایا۔وہ بہت حمد کرنے والے ہیں۔چڑھائی اور اُترائی میں حمد کریں گے۔اپنی کمریں باندھیں گے اور اپنے اطراف (اعضاء) کو پاک رکھیں گے۔دن کو روزہ رکھنے والے ہوں گے اور رات کو تارک دنیا۔میں اُن کا تھوڑ اعمل بھی قبول کرلوں گا۔اور انہیں کلمہ لا إِلهَ إِلَّا اللہ کی شہادت دینے سے جنت میں داخل کروں گا۔