مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 178 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 178

(۱۷۸) مقام خاتم الن خاتمیت زمانی کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔” خدا تعالیٰ نے اللہ کے نام کی قرآن شریف میں یہ تعریف کی ہے کہ اللہ وہ ذات ہے جو رب العالمین ، یمن اور رحیم ہے جس نے زمین و آسمان کو چھ دن میں بنایا اور آدم کو پیدا کیا اور رسُول بھیجے اور کتابیں بھیجیں اور سب کے آخر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا جو خاتم الانبیاء اور خاتم الرسل ہیں۔“ ( حقیقته الوحی صفحه (۱۴۱) پس دونوں قسم کی خاتمیت کا حقیقتہ الوحی میں ذکر موجود ہے۔نیز فرماتے ہیں:۔دوختم نبوت آپ پر نہ صرف زمانے کے تاثر کی وجہ سے ہوا بلکہ اس وجہ سے بھی کہ تمام کمالات نبوت آپ پر ختم ہو گئے ہیں۔“ (لیکچر سیالکوٹ صفحہ۵) مولوی خالد محمود صاحب کو مولوی محمد قاسم صاحب علیہ الرحمتہ کے بیان کے مطابق خاتم النبیین کے دونوں معنے خاتمیت مرتبی اور خاتمیت زمانی مسلّم ہیں۔اور جو علمائے امت خاتمیت مرتب کو شبہ کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہیں مولوی خالد محمود صاحب غلطی پر قرار دیتے ہیں۔یہ ہم بتا چکے ہیں کہ خاتمیت زمانی سے مراد مولوی محمد قاسم صاحب کے نزدیک صرف یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نئی شریعت لانے والا نبی نہیں آسکتا۔خواہ وہ شریعت قرآنی شریعت کے خلاف ہو یا وہ قرآنی شریعت کے موافق ہو یا اس کے کچھ احکام قرآن شریف کے علاوہ ہوں۔انہی معنوں میں خاتمیت زمانی خاتمیت مرتبی کے