مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 111 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 111

مقام خاتم انا 66 نئے نام سے۔“ ۲۔اب بجز محمدی نبوت کے سب نبوتیں بند ہیں۔شریعت والا نبی کوئی نہیں آسکتا اور بغیر شریعت کے آسکتا ہے مگر وہی جو پہلے امتی ہو۔“ (تجلیات الهیه صفحه ۲۵) ”میرے نزدیک نبی اُسی کو کہتے ہیں جس پر خدا کا کلام یقینی قطعی و بکثرت نازل ہو جو غیب پر مشتمل ہو اس لئے خدا نے میرا نام نبی رکھا مگر بغیر شریعت کے۔“ (تجلیات الہیہ صفحه ۲۶) ۳۔” اس اُمت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی برکت سے ہزار ہا اولیاء ہوئے اور ایک وہ بھی جو اُمتی بھی نبی بھی۔“ ( حاشیہ حقیقته الوحی صفحه ۲۸) ” خدا کی مہر نے یہ کام کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے 66 والا اس درجہ کو پہنچا کہ ایک پہلو سے وہ امتی ہے اور ایک پہلو سے نبی۔“ ( حاشیہ حقیقته الوحی صفحه ۹۶) -۴- ” ہمارا نبی ( صلے اللہ علیہ وسلم ) اس درجہ کا نبی ہے کہ اس کی اُمت کا ایک فرد نبی ہو سکتا ہے اور عیسی کہلاسکتا ہے حالانکہ وہ امتی ہے۔“ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۸۹) ی ظاہر کیا ہے کہ میں اتنی بھی ہوں اور نبی بھی (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۸۹)