مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 87 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 87

مالی قربانی 87 عید فنڈ ایک تعارف یہ چندہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے قائم ہے۔اس فنڈ کی غرض یہ تھی کہ جہاں خوشی کے تہوار پر انسان ذاتی خوشی کیلئے کپڑوں ، کھانوں اور دعوتوں وغیرہ پر کئی قسم کے اخراجات کرتا ہے، عزیزوں رشتہ داروں کو تحفے تحائف بھی دیتا ہے وہاں اس خوشی میں دین کی اغراض کو بھی یادر کھے۔پس ہر احمدی سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ خوشی کے تہواروں پر دین کی اغراض کو ضرور مد نظر رکھے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں کمانے والے احمدی احباب اس مد میں ایک روپیہ فی کس بطور عید فنڈ دیا کرتے تھے۔اب جبکہ روپیہ کی قدر وہ نہیں لہذا اسے ایک روپیہ تک محدود رکھنے کی بجائے اس فنڈ کی روح کو مد نظر رکھتے ہوئے عیدین کے مواقع پر حسب توفیق عید فنڈ ادا کئے جانے کی تلقین کی جائے۔