مالی قربانی ایک تعارف — Page 40
مالی قربانی 40 ایک تعارف طور پر حکومت کی طرف سے ملنے والا سوشل الاؤنس اور جماعت کی طرف سے مبلغ کو دیے جانے والا الاؤنس وغیرہ تو اس تنخواہ یا الاؤنس کی پوری رقم اس خاندان کے سربراہ کی اپنی آمد شمار ہوگی جس پر وہ پوری شرح سے اپنا چندہ ادا کرے گا۔تا ہم ہر وہ الاؤنس جو حکومت خالصہ کسی بچے کو کسی خاص مقصد کیلئے دیتی ہے اور ماں باپ وہ الاؤنس لینے یا رکھنے میں محض امین کے طور پر ہوں۔اور یہ اسی مقصد پر خرچ ہوتا ہو، جس مقصد کے لئے الاؤنس ملتا ہے۔ایسے الاؤنس پر ماں یا باپ کیلئے چندہ واجب الاداء نہیں۔(ع) پیشہ ور لوگ اور تاجر حضرات کو اپنی کل آمد (Gross income) میں سے ایسے اخراجات وضع کر کے جو کہ آمد پیدا کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں باقی مجموعی اصل آمد پر چندہ ادا کرنا ہوگا محض اپنے ماہانہ اخراجات کے لئے تجارت (Business) سے وصول کردہ رقم (Drawings ) پر چندہ ادا کرنا درست نہیں۔(ف) طالب علمی وظیفوں پر شرح کا اطلاق نہیں ہو گا۔طلباء سے توقع رکھی جائے گی کہ وہ حسب حیثیت خود کچھ رقم معین کر کے جماعت سے افہام و تفہیم کے ذریعہ اس کے مطابق با قاعدہ چندہ ادا کریں۔۔2 (0) قرض پر چندہ اگر کوئی فرد اپنے مستقل گزارہ کے لئے قرض پر انحصار کر رہا ہے تو وہ اس قرض پر بھی واجب چندہ جات ادا کرے گا۔ہاں جب اس قرض کی رقم واپس کرے گا تو اس وقت اس قرض کی رقم کو اپنی آمد میں سے منہا کر دے گا۔(ب) مارتیج الیز اگر کوئی چندہ دہندہ مارکیج یا لیز پر کوئی جائیداد خریدے تو مار گیج رلیز کی واپسی کی رقم اپنی آمد سے منہا نہیں کرے گا بلکہ پوری آمد پر چندہ ادا کرے گا۔ایسی خواتین جن کا اپنا کوئی ذریعہ آمد نہ ہو (0)۔3 عام طور پر بیوی کیلئے چندہ وصیت کی ادائیگی کا طریق یہی ہے کہ اگر اسکی آمدنی کوئی نہ