مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 15 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 15

مالی قربانی 15 بضاعت اور اپنی بساط کے لحاظ سے ایسی سہل رقمیں ماہواری کے طور پر ادا کرنا اپنے نفس پر ایک حتمی وعدہ ٹھہرا لیں جن کو بشرط نہ پیش آنے کسی اتفاقی مانع کے بآسانی ادا کرسکیں۔ہاں جس کو اللہ جلشانہ تو فیق اور انشراح صدر بخشے وہ علاوہ اس ماہواری چندہ کے اپنی وسعت ہمت اور اندازہ مقدرت کے موافق یکمشت کے طور پر بھی مدد کر سکتا ہے۔اور تم اے میرے عزیز و! میرے پیارو! میرے درخت وجود کی سرسبز شاخو! جو خدا تعالیٰ کی رحمت سے جو تم پر ہے، میرےسلسلہ بیعت میں داخل ہو۔اور اپنی زندگی اپنا آرام، اپنا مال اس راہ میں فدا کر رہے ہو۔اگر چہ میں جانتا ہوں کہ میں جو کچھ کہوں۔تم اسے قبول کرنا اپنی سعادت سمجھو گے اور جہاں تک تمہاری طاقت ہے دریغ نہیں کرو گے۔لیکن میں اس خدمت کیلئے معین طور پر اپنی زبان سے تم پر کچھ فرض نہیں کر سکتا۔تا کہ تمہاری خدمتیں نہ میرے کہنے کی مجبوری سے بلکہ اپنی خوشی سے فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳-۳۴) ہوں۔۔یہ وقت پھر ہاتھ نہیں آئے گا " ہر ایک شخص جو اپنے تئیں بیعت شدوں میں داخل سمجھتا ہے اس کیلئے اب وقت ہے کہ اپنے مال سے بھی اس سلسلہ کی خدمت کرے۔جو شخص ایک پیسہ کی حیثیت رکھتا ہے ، وہ سلسلہ کے مصارف کیلئے ماہ بہ ماہ ایک پیسہ دیوے۔اور جو شخص ایک روپیہ ماہوار دے سکتا ہے وہ ایک روپیہ ماہوارا دا کرے ہر ایک بیعت کنندہ کو بقدر وسعت مدددینی چاہیئے۔تا خدا تعالیٰ بھی انہیں مدد دے۔اگر بے ناغہ ماہ یہ ماہ ان کی مدد پہنچتی رہے گو تھوڑی مدد ہو۔تو وہ اس مدد سے بہتر ہے جو مدت تک فراموشی اختیار کر کے پھر کسی وقت اپنے ہی خیال سے کی جاتی ہے۔ہر ایک شخص کا صدق اس کی خدمت سے پہچانا جاتا ہے۔عزیز و! یہ دین کیلئے اور دین کی اغراض کیلئے خدمت کا وقت ہے اس وقت کو غنیمت سمجھو کہ پھر کبھی ہاتھ نہیں آئے گا۔" کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۸۳) ایک تعارف