مالی قربانی ایک تعارف — Page 8
مالی قربانی 8 ایک تعارف وَمَالَكُمْ أَلَّا تُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلِلَّهِ مِيَرَاتُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ لَا يَسْتَوِى مِنْكُمْ مَّنْ أَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَتَلَ أُولئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِينَ أَنْفَقُوا مِنْ بَعْدُ وَقتَلُوا وَكُلًّا وَعَدَ اللهُ الْحُسْنَىٰ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ (الحديد۔١١ ) ترجمہ:۔اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کے راستہ میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمان اور زمین کی میراث اللہ ہی کی ہے۔اے مومنو! فتح سے پہلے جس نے خدا کی راہ میں خرچ کیا اور اس کی راہ میں جنگ کی وہ اس کے برابر نہیں ہوسکتا جس نے فتح کے بعد خرچ کیا اور فتح کے بعد جنگ کی۔فتح سے پہلے خرچ کرنے والے اور جنگ کرنے والے درجہ میں بہت زیادہ ہیں اور اللہ نے دونوں قسم کے لوگوں سے نیکی کا وعدہ کیا ہے۔اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب اچھی طرح واقف ہے۔--6☆6-- مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لَهُ وَلَهُ أَجْرٌ كَرِيمٌ (الحديد۔١٢) ترجمہ:۔کیا کوئی ہے جو اللہ کو اپنے مال کا ) اچھا ٹکڑا کاٹ کر دے تا کہ وہ اُسے اس کیلئے بڑھائے۔اور اس کیلئے ایک معزز بدلہ مقرر ہے۔☆