ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 172 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 172

اور تمہاری نماز جمعہ کو اذان اور نماز سمجھتے ہی نہیں اس واسطے وہ تو پڑھ ہی لیں گے اور چونکہ وہ مومن کو کافر کہہ کر بموجب حدیث خود کافر ہو چکے ہیں۔اس واسطے تمہارے نزدیک بھی ان کی اذان اور نماز کاعدم وجود برابر ہے۔تم اپنی اذان کہو اور اپنے امام کے ساتھ اپنا جمعہ پڑھو۔حجِ بدل خوشاب سے ایک مرحوم احمدی کے ورثاء نے حضرت کی خدمت میں خط لکھا کہ مرحوم کا ارادہ پختہ حج پر جانے کا تھا مگر موت نے مہلت نہ دی۔کیا جائز ہے کہ اب اس کی طرف سے کوئی آدمی خرچ دے کر بھیج دیا جاوے۔فرمایا۔جائز ہے۔اس سے متوفّٰی کو ثواب حج کا حاصل ہوجائے گا۔۱ ۲۸؍اپریل ۱۹۰۷ء خدا تعالیٰ کے ساتھ کون لڑ سکتا ہے حضرت اقدس کی طبیعت کسی قدر علیل ہے اس واسطے خدام کو جن میں زیادہ تر باہر سے آئے ہوئے دوست ہیں جیسا کہ شیخ رحمت اللہ صاحب، شیخ عبدالرحمٰن صاحب، خواجہ کمال الدین صاحب، میاں چراغ الدین صاحب، صاحبزادگان میاں صاحب موصوف، میاں معراج الدین صاحب، سردار فضل حق صاحب وغیرہ سب کو صبح کے وقت ملاقات کے واسطے از روئے شفقت اندر ہی طلب کیا اور فرمایا۔وہ دن آتے جاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اپنے روشن نشانوں کے ساتھ تمام پردے اٹھاتا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ ایسا ہی ایک دو زبردست ہاتھ اور دکھا دے گا تو پھر کہاں تک لوگ برداشت کر سکیں گے۔آخر ان کو ماننا پڑےگا کہ حق اسی میں ہے جو ہم کہتے ہیں۔ہمارے مخالف جو ہمارے ساتھ لڑائی کرتے ہیں دراصل ہمارے ساتھ لڑائی نہیں کرتے بلکہ خدا کے ساتھ لڑائی کرتے ہیں اور کون ہے جو خدا کے ساتھ لڑائی میں کامیاب ہو؟ مخفی گناہوں سے بچنے کی تلقین فرمایا۔جب کوئی مصائب میں گرفتار ہوتا ہے تو قصور آخر بندے کا ہی ہوتا ہے خدا تعالیٰ کا تو قصور نہیں۔