ملفوظات (جلد 9) — Page 102
پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام تقریر فرما رہے تھے۔جب خاکسار۱ حاضر ہوا تو کلمات ذیل بر زبان دُرّ افشاں جاری تھے۔توحید اسلام ہی کی توحید ہے۔اسلام سکھلاتا ہے کہ جو زہریلے ذرّات انسان کے اندر جا کر خطرناک امراض کا باعث ہوتے ہیں۔وہ سب خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت چلتے اور اثر پذیر ہوتے ہیں۔بغیر اذنِ الٰہی کوئی ذرّہ اثر نہیں کر سکتا۔لہٰذا خدا تعالیٰ کے آگے تضرّع و زاری کرنی چاہیے کہ وہ زہریلے ذرّات و مواد کے اثر سے محفوظ رکھے۔اگر زہریلے ذرّات و مواد انسان کے اندر خود بخود اثر پذیر ہوتے تو پھر ان ذرّات کے آگے ہاتھ جوڑنے پڑتے کہ اثر نہ کریں مگر ایسا اَمر نہیں ہے بلکہ کوئی چیز و ذرّہ خدا تعالیٰ کے حکم و اذن کے سوا اثر نہیں کر سکتا۔۲ ۲۱؍فروری ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر) ایک الہام کی تشریح ذکر ہوا کہ اخبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ طاعون روز بروز ترقی پکڑتی جاتی ہے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا۔شاید وہ جو ہمارا الہام ہے ایک ہفتہ تک ایک بھی باقی۳ نہ رہے گا۔یہ خاص اشخاص کے متعلق ہو اور اس کا ظہور اس شکل میں ہو۔کل دہلی سے خط آیا کہ مولوی عبد المجید دہلوی جو ہمارا سخت معاند تھا یکا یک مَر گیا۔ایسا ہی ایک اور بڑے معاند کی مَرگِ مفاجات کا ذکر تھا۔نواب بہاولپور کا حسن خاتمہ نواب بہاولپوری کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا۔میرے نزدیک اس کا خاتمہ اچھا ہوا۔اس خاندان کا پیر عنی ایڈیٹر صاحب الحکم (مرتّب) ۲الحکم جلد ۱۱ نمبر ۸ مورخہ ۱۰؍مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۹ ۳ بدر میں ’’نہ ‘‘ کی بجائے ’’نہیں ‘‘ کا لفظ ہے۔(مرتّب) (بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخہ ۲۱؍ فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۳)