ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 27 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 27

حدیث شریف میں محمدی رکھا گیا ہے۔بعض اوقات الفاظ بہت ہوتے ہیں مگر مطلب ایک ہی ہوتا ہے۔احمدی نام ایک امتیازی نشان ہے۔آجکل اس قدر طوفان زمانہ میں ہے کہ اول آخر کبھی نہیں ہوا۔اس واسطے کوئی نام ضروری تھا۔خدا کے نزدیک جو مسلمان ہیں وہ احمدی ہیں۔۱ ۲۶؍اکتوبر ۱۹۰۵ء (بمقام دہلی) صبح کے وقت حضور نے گاڑیاں منگوائیں اور خواجہ میر درد صاحب اور شاہ ولی اللہ صاحب کے مزار مبارک پر تشریف لے گئے۔راستہ میں قبرستان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا۔یہ انسان کی دائمی سکونت ہے جہاں ہر قسم کے امراض سے نجات پاکر انسان آرام کرتا ہے۔خواجہ میر درد صاحب کی قبر پر آپ نے فاتحہ پڑھا اور کتبہ کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ کتبہ لکھنا شریعت میں منع نہیں ہے۔اس میں بہت سے فوائد ہیں۔۲ یہاں سے ہو کر حضرت مسیح موعود حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی قبر پر گئے اور فاتحہ پڑھا۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ شاہ ولی اللہ صاحب ایک بزرگ اہل کشف اور کرامت تھے۔یہ سب مشائخ زیر زمین ہیں اور جو لوگ زمین کے اوپر ہیں وہ ایسے بدعات میں مشغول ہیں کہ حق کو باطل بنا رہے ہیں اور باطل کو حق بنا رہے ہیں۔راستہ میں اہل لودیانہ کی درخواست کا ذکر آیا کہ حضور جاتے ہوئے راستہ میں لودیانہ ٹھہریں۔ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے عرض کی کہ لدھیانہ کی جماعت اسٹیشن لدھیانہ پر ملاقات کے واسطے آئی تھی لیکن حضور سوئے ہوئے تھے میں نے جگانے نہ دیا۔فرمایا۔آپ نے اچھا کیا اس کے عوض ہم اب لدھیانہ میں اتر کر اہل لودیانہ سے ملاقات ۱ بدر جلد ۱ نمبر ۳۲ مورخہ ۳؍ نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۲ تا ۴ ۲ بدر جلد ۱ نمبر ۳۲ مورخہ ۳؍ نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۴