ملفوظات (جلد 8) — Page 237
۲۰؍فروری ۱۹۰۶ء امریکہ میں دو جگہ سخت زلزلہ کا ذکر تھا۔فرمایا۔بحالت مجموعی تاریخ میں دیکھا جائے تو ایسا سلسلہ زلازل جو تمام دنیا پر محیط ہوگیا ہو کبھی نظر نہیں آتا۔اس میں ایک تنبیہ ہے جس سے سمجھنے والے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔کسوف خسوف بھی پہلے اس طرف ہوا تھا پھر دوسرے سال امریکہ میں ہوا تھا۔بابا نانک کے بظاہر مسلمان نہ ہونے کی حکمت حضرت باوا نانک کا ذکرتھا۔فرمایا۔چولہ اور مسلمانوں کی مصاحبت اور دیگر تمام امور صاف بتلاتے ہیں کہ بابا نانک مسلمان تھے۔لیکن ان کا اس طرح سے ظاہر نہ ہونا بھی ایک بڑی مصلحت اپنے اندر رکھتا ہے کیونکہ وہ اس طرح کھلے طور پر تمام تعلقات چھوڑکر مسلمانوں میں شامل ہوتے تو اکیلے ہوتے۔برخلاف اس کے اب ایک بڑی جماعت کئی لاکھ آدمیوں کی ساتھ لے کر وہ مسلمان ہیں۔۱ بلا تاریخ نصائح حضرت مسیح موعود علیہ السلام جو گھر میں عورتوں کے متعلق بیان فرمائیں (مرتبہ صاحبزادہ میاں بشیر الدین محمود احمد صاحب) پاکیزہ مزاح ایک روز کسی بیمار بچہ نے کسی سے کہانی کی فرمائش کی تو اس نے جواب دیا کہ ہم تو کہانی سنانا گناہ سمجھتے ہیں۔حضور علیہ السلام نے فرمایاکہ گناہ نہیں۔کیونکہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۱ بدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخہ ۲۳؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲