ملفوظات (جلد 7) — Page 153
میح موعود کے دو بازو فرمایا۔یہ اخبار (الحکم و بدر) ہمارے دو بازو ہیں۔الہامات کو فوراً ملکوں میں شائع کرتے ہیں اور گواہ بنتے ہیں۔روزہ اور نماز فرمایا۔روزہ اور نماز ہر دو عبادتیں ہیں۔روزے کا زور جسم پر ہے اور نماز کا زور روح پر ہے۔نماز سے ایک سوز و گداز پیدا ہوتی ہے۔اس واسطے وہ افضل ہے۔روزے سے کشوف پیدا ہوتے ہیں مگر یہ کیفیت بعض دفعہ جوگیوں میں بھی پیدا ہوسکتی ہے لیکن روحانی گدازش جو دعاؤں سے پیدا ہوتی ہے۔اس میں کوئی شامل نہیں۔۱ تعبیر الرؤیا بعد نماز جمعہ ماسٹر عبد الرحیم صاحب سیکنڈ ماسٹر مدرسہ اکونہ ضلع بھڑائچ نے اپنا رؤیا حضرت کے آگے عرض خدمت کیاکہ رات میں نے حضورؑکی زیارت عالم رؤیا میں کی اور حضورؑنے دست خاص سے کچھ مٹھائی کی قسم سے جس میں گری وغیرہ ملی ہوئی تھی مجھے عنایت فرمایا میں اسے دیکھ رہا تھا کہ آنکھ کھل گئی حضرت میں نے اسے کھایا نہیں۔حضرت نے فرمایا۔شکر کرو مل تو گیا۔