ملفوظات (جلد 6)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 445

ملفوظات (جلد 6) — Page 1

نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ وَعَلٰی عَبْدِہِ الْمَسِیْحِ الْمَوْعُوْدِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ۸؍جنوری ۱۹۰۴ء (بعد نماز جمعہ) ۸؍جنوری ۱۹۰۴ءکو بعد نماز جمعہ اعلٰیحضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے ہمارے محسن و مخدوم جناب محمد علی خان صاحب ڈائرکٹر مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان کے برادر معظم اور جناب مشیر اعلیٰ ریاست مالیر کوٹلہ کی (جو اپنے کسی ضروری کام کے لئے آئے تھے) ملاقات ہوئی۔حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس موقع پر جو کچھ فرمایا وہ تقریر ذیل میں درج کی جاتی ہے۔(ایڈیٹر) گناہ سے بچنے کا طریق فرمایا۔گلستان میں شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ ع کارِ دنیا کسے تمام نہ کرد گناہ اور غفلت سے پرہیز کے لیے اس قدر تدبیر کی ضرورت ہے جو حق ہے تدبیر کا۔اور اس قدر دعا کرے جو حق ہے دعا کا۔جب تک یہ دونوں اس درجہ پر نہ ہوں اس وقت تک انسان تقویٰ کا درجہ حاصل نہیں کرتا اور پورا متقی نہیں بنتا۔اگر صرف دعا کرتا ہے اور خود کوئی تدبیر نہیں کرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کا امتحان کرتا ہے۔یہ سخت گناہ ہے۔اللہ تعالیٰ کا امتحان نہیں کرنا چاہیے۔اس کی مثال ایسی ہے