ملفوظات (جلد 6)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 216 of 445

ملفوظات (جلد 6) — Page 216

کوئی بھی مجھے جانتا نہ تھا اور کوئی انسان اس بات پر یقین نہیں لا سکتا کہ ایسی کشش لوگوں کو ہوگی کہ وہ قادیان جیسی گمنام بستی میں دور دراز سے کھینچے ہوئے چلے آئیں گے سو ہم دیکھ رہے ہیں کہ خدا کے کلمات کس طرح صفائی سے پورے ہو رہے ہیں۔ایسے ایسے علاقوں سے لوگ آتے ہیں کہ جہاں ہمارے وہم و گمان میںبھی ہماری تبلیغ کا نام و نشان نہیں ہوتا اور اس عقیدت اور اخلاص سے آتے ہیں کہ ہم کو ان کے اخلاص و عقیدت پر رشک آتا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہوا ہے کہ اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُ۔وَانْتَـھٰی اَمْرُ الزَّمَانِ اِلَیْنَا۔اَلَيْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ۔یعنی عنقریب ایک زمانہ آنے والا ہے کہ تجھے اللہ تعالیٰ نصرت اور فتح دے گا اور ہماری طرف زمانہ کا اَمر انتہا پاوے گا تو اس وقت کہا جائے گا کیا یہ سچ نہیں۔یعنی اس سلسلہ کی صداقت پر زمانہ گواہی دے اٹھے گا۔ایک جگہ یہ بھی فرمایا ہے کہ لوگ تیری ترقی کے روکنے کی کوشش کریں گے لیکن ہم تیری مدد کریں گے اور دشمن تیری راہ میں طرح طرح کی رکاوٹیں ڈالیں گے مگر ہم ان کو دور کریں گے اور وہ تیرے نابود کرنے کے منصوبے کریں گے۔سو ہم دیکھتے ہیں کہ چوبیس برس کی پیشگوئیاں پوری ہو رہی ہیں۔ہر ایک شخص جو ہمارے پاس آتا ہے وہ اس پیشگوئی کو پورا کرتا ہے۔ہمارا سارا دار و مدار دعا پر ہے ہمارا تو سارا دار و مدار ہی دعا پر ہے۔دعا ہی ایک ہتھیار ہے جس سے مومن ہر کام میں فتح پا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے مومن کو دعا کرنے کی تاکید فرمائی ہے بلکہ وہ دعا کا منتظر رہتا ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو خاص فضل سے قبول فرماتا ہے۔دعا سے انسان ہر ایک بَلا اور مرض سے بچ جاتا ہے۔ہم نے ایک دفعہ ایک اخبار پڑھا تھا کہ ایک تھانیدار کے ناخن میں پنسل کا ایک ٹکڑا کسی طرح سے چبھ گیا۔پنسل میں کچھ زہر بھی ہوتا ہے۔تھوڑی دیر میں اس کے ہاتھ میں ورم ہونا شروع ہوگیا۔بڑھتے بڑھتے وَرم اس قدر بڑھ گیا کہ کہنی تک جا پہنچا اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویاسہ چند بوجھ ہوگیا ہے۔فوراً ڈاکٹر کو بلایا گیا۔ڈاکٹر نے کہا کہ اس کے بازو میں زہر اثر کر گیا ہے۔تم اگر اس کو کٹا دینے