ملفوظات (جلد 6) — Page 136
بد بو آتی ہو تو چاہیے کہ فاصلہ سے اس کا جنازہ پڑھیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَا تُلْقُوْا بِاَيْدِيْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِ(البقرۃ:۱۹۶) غائبانہ جنازہ پڑھنا جو شریعت میں روا رکھا گیا ہے تو آخر کسی مصلحت کی بنا پر ہے۔اس لیے خاص خاص صورتوں میں غائبانہ بھی ادا کر سکتے ہیں۔رؤیا فجر کے وقت فرمایا کہ ہم نے ایک خواب دیکھا ہے کہ ایک سڑک ہے جس پر کوئی کوئی درخت ہے اور ایک مقام دارہ (فقرا کے تکیہ وغیرہ) کی طرح ہے۔میں وہاں پہنچا ہوں۔مفتی محمد صادق میرے ساتھ تھے دو چار اَور دوست بھی ہمراہ تھے لیکن ان کے نام اور وہ حصّہ خواب کا بھول گیا ہوں آخر سڑک کے کنارہ آیا تو ایک مکان دیکھا جو کہ میرا یہ (سکونتی) مقام معلوم ہوتا ہے لیکن چاروں طرف پھرتا ہوں۔ا س کا دروازہ نہیں ملتا اور جہاں دروازہ تھا وہاں ایک پختہ عمارت کی دیوار معلوم ہوتی ہے فجّو (فضل النساء) سفید کپڑے پہنے بیٹھی ہے اور اس کے ساتھ فجا (فضل) بھی ہے لیکن فجے کی ایک انگلی پر خفیف سا زخم ہے جس سے وہ روتا ہے۔فجے نے آکر ایک ستون جیسی دیوار کو صرف ہاتھ ہی لگایا ہے کہ وہاں ایک دروازہ بڑی پھاٹک کی طرح ایسے کھل گیا ہے جیسے ایک پینچ کے دبانے سے کل دار دروازے کھل جاتے ہیں جب اس دروازہ کے اندر داخل ہوا تو کسی نے کہا کہ یہ دروازہ فضل الرّحمٰن نے کھول دیا ہے۔متعدی امراض کے لگنے کے معنے حدیث میں ایک کا مرض دوسرے کو نہ لگنے کے یہ معنے ہیں کہ بدوں اذنِ الٰہی کے وہ مرض دوسرے میں سرایت نہیں کرتا۔اس پر حضرت حکیم نور الدین صاحب نے فرمایا کہ ماسٹر عبد الرحمٰن صاحب نَو مسلم نے خواب میں دیکھا کہ طاعون کے کیڑے ہوا میں ملے ہوئے تیر رہے ہیں اور وہ ان کو آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ اس اثنا میں ان کیڑوں نے کہا کہ ہم ہوا میں تو ملے ہوئے ہیں لیکن بلا اذن اللہ تعالیٰ کے ہم کسی کو کچھ نہیں کہتے۔دھونی وغیرہ کا ثبوت حدیث شریف سے حضرت مولانا نور الدین صاحب نے فرمایا کہ صحابہ کا دستور تھا کہ ہر روز عود و چرائتہ، گوگل و لوبان قسط وغیرہ جلاتے تھے۔اہلِ اسلام نے اس عمل کو بالکل ترک کر دیا ہے۔حالانکہ اس