ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 81 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 81

دیکھو ریشم جب ہی حاصل ہوتا ہے جب ریشم کے کیڑے مَریں پھر شہد کی مکھی کب چاہتی ہے کہ اس کا شہد لیا جاوے اکثر جونکیں خون پی کر مَر جاتی ہیں پھر ہوا میں کیڑے ہیں جو سانس سے مَرتے ہیں جب یکجا ئی نظر سے خدائی کے کل دائرے کو دیکھا جاوے تو پھر سمجھ میں آتا ہے کہ دنیا میں سلسلہ آکل اور ما کول کا برابر جا ری ہے اور اس کے بغیر دنیا رہ ہی نہیں سکتی کہ بعض کی جان لی جاوے ورنہ اس طرح تو پھر کدودانہ وغیرہ کیڑے جو پیٹ میں پیدا ہوتے ہیں ان کو بھی نہ ما رنا چاہیے۔ایک شخص نے کہا کہ حضور آریہ اس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ جوانسان کی طاقت سے باہر اَمر ہے اس میں اس پر الزام نہیں۔فرمایا کہ طا قت سے باہر تو وہ کہا جاوے گا جس کا تعلق انسانی زندگی سے نہ ہو اور جو اس کے اندر ہے وہ سب طاقت میں ہوگا خدا تعالیٰ کا ہی یہ منشا ہے کہ انسا نی حفاظت کے واسطے بہت جانوں کو لیا جاوے پھر فطرت انسانی میں بعض قویٰ ایسے ہیں کہ اگر گوشت نہ کھایا جاوے توان کا نشوونما ہو ہی نہیں سکتا شجاعت پیدا ہی نہیں ہوتی اس لیے سکھ وغیرہ اقوام جو گوشت خورہیں وہ نسبتاً شجاعت بہت زیادہ رکھتے ہیں۔اس پر اعتراض کیا گیا کہ بنگالی گو شت خور ہیں مگر وہ ایسے بہادر نہیں ہوتے۔فرمایاکہ ایسی حالتوں میں قوموں کی مجموعی حالت کو دیکھا کرتے ہیں کہ کس قدر اقوام گو شت خور ہیں اور کس قدر نہیں پھر مقابلۃً دیکھا جاوے کہ کون سی اقوام شجاعت میں بڑ ھ کر ہیں۔(مجلس قبل از عشاء) احمدیوں کی اقسام فرمایا۔ہمارے مر یدوں کے بھی کئی قسم کے طبقہ ہیں ایک تو طاعونی ہیں جوطاعون سے ڈر کر اور اس سے بچنے کی نیت سے اب آرہے ہیں۱ دوسرے قمری اور شمسی ہیں جو کہ قمر اور شمس کا گرہن دیکھ کر داخل بیعت ہوئے۔کچھ خوابی ہیں کہ بذریعہ خواب کے ان کی راہنما ئی کی گئی۲ بعض عقلی ہیں کہ انہوں نے عقل سے کام لے کر بیعت کی۔بعض نقلی ہیں کہ احادیث آثار وغیرہ و دیگر امور کو پورے ہوتے دیکھ کر ایمان لائے اور ابھی شا ئداَور بھی چند قسمیں ہوں۔۱ الحکم میں ہے۔’’ایک طاعونی جماعت ہے یعنی وہ جماعت جو طاعون کے نشان کو دیکھ کر اس سلسلہ میں داخل ہوئی ہے اور یہ جماعت کثرت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔‘‘ (الحکم جلد۷ نمبر۱۶مورخہ ۳۰؍اپریل ۱۹۰۳ءصفحہ ۸) ۲ الحکم میںہے۔’’ یہ گروہ بھی بڑا بھاری گروہ ہے۔‘‘ (الحکم جلد۷ نمبر۱۶ مورخہ ۳۰؍اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۸)