ملفوظات (جلد 5) — Page 393
۳۲۰ جب مجھے اس کا حسین چہرہ یاد آتا ہے تو مجھے حاضر و غائب سب بھول جاتے ہیں۔۳۲۱ میں اس لئے آیا ہوں کہ صدق کی راہ کو روشن کروں اور دلبر کے پاس اسے لے چلوں جو نیک و پار سا ہے۔۳۲۱ وہ شخص جسے بال ہما نے بھی فائدہ نہ دیا ہو اسے چاہیے کہ دودن ہمارے زیر سایہ رہے۔۳۲۱ وہ پھول جو کبھی خزاں کا منہ نہیں دیکھے گا وہ ہمارے باغ میں ہے اگر تیری قسمت یاور ہو۔۳۲۲ جس چراغ کو اللہ تعالیٰ روشن کرے جو شخص اس پر پھونک مارے گا اس کی داڑھی جل جائے گی۔۳۲۲ اگر مقابلہ میں بد شکل اور سیاہ رو نہ ہوتا تو کیونکر کوئی گل اندام معشوق کا حسن پہچان سکتا۔۳۲۲ اگر دشمن سے لڑائی اور جنگ واقع نہ ہوتی تو خون پینے والی تلوار کا جوہر کیونکر ظاہر ہوتا۔۳۲۳ کامل لوگ تو زمین کے نیچے بھی زندہ ہیں تو ایسی زندگی کے ساتھ بھی قبر میں ہے۔۳۲۳ سبز کلاہ اور اونی خرقہ پر ناز نہ کر کہ نمائشی گدڑی کے نیچے بہت سے فریب ہوتے ہیں۔۳۲۴ محبوب کی بارگاہ میں وہی شخص پہنچ سکتا ہے جو ہر لمحہ اس کی تلاش میں لگا رہے۔