ملفوظات (جلد 5) — Page 26
ہدایت دے اور جیسے کہ تم کو امیدہے کہ وہ تمہاری باتوں کو ہرگز قبول نہ کریں گے تم بھی ان سے منہ پھیر لو۔ہما رے غالب آنے کے ہتھیار استغفار، توبہ، دینی علوم کی واقفیت، خدا کی عظمت کو مدنظر رکھنا اور پانچوں وقت کی نماز وںکو ادا کرنا۔نماز دعا کی قبولیت کی کنجی ہے جب نماز پڑھو تو اس میں دعا کرو اورغفلت نہ کرو اور ہر ایک بدی سے خواہ وہ حقوق الٰہی کے متعلق، خواہ حقوق العباد کے متعلق ہو بچو۔۱ ۷؍اپریل ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر) صحابہؓ کی فضیلت فرمایا۔لَا تُلْهِيْهِمْ تِجَارَةٌ وَّ لَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ(النّور:۳۸) یہ ایک ہی آیت صحابہؓ کے حق میں کافی ہے کہ انہوں نے بڑی بڑی تبدیلیاں کی تھیں اور انگریز بھی اس کے معترف ہیں ان کی کہیں نظیرملنا مشکل ہے۔با دیہ نشین لوگ اور اتنی بہادری اور جرأت تعجب آتا ہے۔طاعون کا علاج طاعون کے علاج کے متعلق ذکر آنے پر فرمایا۔مجھے سمجھ نہیں آتا کہ طاعون کا کوئی قطعی علاج ہو۔اس کے زور کے وقت اور اس بیماری میں مبتلا شدیدکو اگر کوئی دوائی فائدہ کرے تب تو ما ن لیں۔جب زہریلے موادنہایت تیزی سے پیداہو رہے ہوں اس وقت کسی دوائی کا عمل دکھلائو تو سہی۔اس کا نسخہ تو محض اللہ تعالیٰ ہی ہے۔نسیم توحید اب خدا کی طرف سے امیدہے کہ وہ دن قریب ہیں کہ ہمارا غلبہ ہو جاوے کیونکہ آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ رفتہ رفتہ لوگ توحید کی طرف رجوع کرتے جاتے ہیں عیسائیوں نے مسیح کی خدائی پراب اتنا زوردینا چھوڑدیا ہے۔ہنودمیں آریہ توحید کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔پس یہ ایک ہو اچل پڑی ہے جب ان سب لوگوں نے اپنے اصول چھوڑدیئے ہیں تو ان کی تو خود کشی ہو رہی ہے۔جیسے چھ مہینے کے بعد کھیتی کی حالت کچھ اور ہی ہو جاتی ہے اسی طرح ان لوگوں کے عقائدمیں ۱ البدر جلد ۲نمبر ۱۴ مورخہ ۲۴ ؍اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۰۶،۱۰۷