ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 276 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 276

کراوے گا۔تز کیہ نفس ایک ایسی شَے ہے کہ وہ خود بخود نہیں ہوسکتا اس لیے خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَلَاتُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى(النجم:۳۳) کہ تم یہ خیال نہ کرو کہ ہم اپنے نفس یا عقل کے ذریعہ سے خود بخود مزکّی بن جاویں گے۔یہ بات غلط ہے وہ خوب جانتا ہے کہ کون متقی ہے۔۔۔۔جہالت ایک ایسی زہر ہے کہ جیسے انسان چنگا بھلا پھرتا ہوا فوراً ہیضہ وغیرہ سے ہلاک ہو جاتا ہے اور اس کے پیشتر گمان بھی نہیں ہوتا کہ میں مَر جاؤں گا ایسے ہی جہالت ہلاک کر دیتی ہے اس کا علاج بلا انبیاء کے نہیں ہوسکتا۔ان کی صحبت میں رہنے سے انسان کے اندر وہ قوت پیدا ہوتی ہے کہ جس سے اسے اپنے مرض کا پتا لگتا ہے ورنہ خشک لفاظی اور چرب زبانی سے انسان کو یہ بات حاصل نہیں ہوسکتی۔صرف یہ کہناکہ ہم نے زنا نہیں کیا چوری نہیں کی اس سے تزکیہ نفس نہیں پایا جاتا اور نہ اس کا نام سچی پا کیز گی ہے۔یہ ایک ایسی شَے ہے کہ اس پر عمل کرنا تو درکنا ر سمجھنا ہی مشکل ہے جسے خدا چاہتا ہے عطا کرتا ہے یہ تو ایک قسم کی موت ہے جو انسان کو اپنے نفس پروا ر د کرنی پڑتی ہے۔۱ ۲۳؍ستمبر۱۹۰۳ء (بو قت صبح بمقام گورداسپور) ایک رؤیا مَیں نے ایک قلم لکھنے کے واسطے اٹھا ئی ہے دیکھنے سے معلوم ہوا کہ اس کی ایک زبان ٹو ٹی ہوئی ہے تو میں نے کہا کہ محمد افضل نے جو پَر(نب) بھیجے ہیں ان میں سے ایک لگا دو وہ پَر تلاش کئے جارہے ہیں کہ اس اَثنا میں میری آنکھ کھل گئی۔۲ کثرت ِاولاد سے جماعت کو بڑھائیں مفتی فضل الرحمن صاحب احمدی قادیانی نے ذیل کے ملفوظات حضرت امام الزمان علیہ الصلوٰۃ والسلام کے مجھے پہنچائے ہیں۔۲۳؍ ستمبر ۱۹۰۳ء کی علی الصبح کوجب مفتی صاحب موصوف نے حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب کے ہاں فرزند ارجمند کی ولادت کی خبر حضرت امام الزمان علیہ السلام کوگوردا سپور میں جا کر پہنچا ئی تو ۱البدرجلد ۲ نمبر ۳۶ مورخہ۲۵؍ستمبر۱۹۰۳ءصفحہ۲۸۱،۲۸۲ ۲ البدرجلد ۲ نمبر ۳۷ مورخہ۲؍اکتوبر ۱۹۰۳ء صفحہ ۲۹۰