ملفوظات (جلد 5) — Page 267
ؑ جھوٹے ہوں گے یا نعوذباللہ جھوٹ کا الزام خدا پر آوے گا تو ایسی صورت میں ہم قرآن کو مقدم رکھیں گے جس نے وفات کو بڑے بیّن طور پر ثابت کر دیا ہے۔عورتوں کے لئے جمعہ کا استثنا ایک صاحب نے عورتوں پر جمعہ کی فرضیت کا سوال کیا۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ اس میں تعامل کو دیکھ لیا جاوے اور جو اَمر سنّت اور حدیث سے ثابت ہے اس سے زیادہ ہم اس کی تفسیر کیا کرسکتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو جب مستثنیٰ کر دیا ہے تو پھر یہ حکم صرف مَردوں کے لئے ہی رہا۔احتیاطی نماز اہل اسلام میں سے بعض ایسے بھولے بھالے بھی ہیں کہ جمعہ کے دن ایک تو جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں پھر اس کے بعد اس احتیاط سے کہ شاید جمعہ ادا نہ ہوا ہو۔ظہر کی نماز بھی پوری ادا کرتے ہیں اس کا نام انہوں نے احتیاطی رکھا ہے اس کے ذکر پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ غلطی ہے اور اس طرح سے کوئی نماز بھی نہیں ہوتی کیونکہ نیت میں اس اَمر کا یقین ہونا ضروری ہے کہ میں فلاں نماز ادا کرتا ہوں اور جب نیت میں شک ہوا تو پھر وہ نماز کیا ہوئی؟۱ یکم ستمبر ۱۹۰۳ء (دربارِ شام) ایک رؤیا فرمایا کہ آج خواب میں ایک فقرہ منہ سے یہ نکلا فیئر مین FAIR MAN خدا شنا سی کا واحد ذریعہ فرما یا۔خدا کی شناخت کے واسطے سوائے خدا کی کلام کے اور کوئی ذریعہ نہیں ہے ملاحظہ مخلوقات سے انسان کو یہ معرفت حاصل نہیں ہوسکتی اس سے صرف ضرورت ثابت ہوتی ہے پس ایک شَے کی نسبت ضرورت کا ثابت ہونا اَور اَمر ہے اور واقعی طور پر اس کا موجود ہونا اَور اَمر ہے یہی وجہ ہے کہ حکماء متقدمین سے جو لوگ ۱ البدر جلد ۲ نمبر ۳۴ مورخہ ۱۱؍ستمبر۱۹۰۳ءصفحہ۶۵ ۲، ۲۶۶