ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 188 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 188

ہلاک کر دیا۔اس لیے ممکن ہے، ممکن کیا بلکہ یقین ہے کہ نوحؑ کی طرح اس وقت سابقہ قوموں کو ہلاک کر دیا اور پھر ایک نئی پیدائش کی۔اگر یہ ہلاکت کا سلسلہ نہ ہو تو پھر زمین پر اس قدرآبادی ہو کہ رہنا محال ہو جاوے۔یہ قبریں ہی ہیں جنہوں نے یہ پردہ پوشی کی ہے۔۱،۲ ۳۰؍ جون ۱۹۰۳ء (مجلس قبل ازعشاء) بیعت کے بنیادی لوازم چند ایک نَووارداحباب نے بیعت کی۔ان میں سے چند ایک نے عرض کی کہ حضرت جی۔ہم قرآن پڑھے ہوئے نہیں ہیں فرمایا کہ موٹے موٹے گناہوں کو تو جانتے ہو ان سے بچو۔چوری نہ کرو، زنانہ کرو، ظلم نہ کرو، کسی کا مال یا زمین نہ دباؤ، جھوٹ مت بولو، شرک مت کرو۔حدیث شریف سے ثابت ہے کہ اَھْلُ الْـجَنَّۃِ بُلْہٌ کہ جنّت میں جانے والے سادے ہوتے ہیں۔جو بہت پڑھے ہوئے ہیں اور عمل نہیں کرتے ان کی سخت مذمت کی گئی ہے اور ان پر خدا نے لعنت بھی کی تھی۔غریب لوگ پا نصد برس پیشتر بہشت میں داخل ہوں گے۔غریبی خوش قسمتی ہے۔خدا کوپہچانو کہ جس کی طرف تم نے جانا ہے اور شرک سے پرہیز کرو۔اسباب پر بھروسہ کرنے سے بچو کہ یہ بھی ایک شرک ہے۔جو آدمی چالاکی سے گناہ کرتا ہے اور باز نہیں آتا تو آخر خدا کا قہر ایک دن اسے ہلاک کرتا ہے لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ کے معنے یہی ہیں کہ خدا کے سوا اَور کسی کی پوجا نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔۱ ابو لہب کے گھر مُراد ہے۔(مرتّب)