ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 152 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 152

طبیعت رو بصحت تھی اس لئے آج کی تاریخ اس جلسہ کے لئے مقرر کی گئی ساڑھے چھ بجے کے بعد احاطہ سکول میں جلسہ کا انتظام ہوا اور ہر ایک پروفیسر اور مدرس اور لڑکے کی آنکھ خدا کے محبوب اور برگزیدہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی آمد آمد پر لگی ہوئی تھی کہ اس اثنا میں مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے آکر اطلاع دی کہ حضرت اقدس نے مجھے ایک پیغام دے کر روانہ کیا ہے اور وہ اس طرح سے ہے کہ میں نے حضرت خلیفۃ اللہ علیہ السلام کی خدمت میں تشریف آوری کے واسطے عرض کی تھی آپ نے فرمایا کہ میں اس وقت بیمار ہوں حتی کہ چلنے سے بھی معذور ہوں لیکن وہاں حاضر ہونے سے بہت بہتر کام یہاں کر سکتا ہوں کہ ادھر جس وقت افتتاح کا جلسہ شروع ہوگا میں بیت الدعا میں جا کر دعا کروں گا۔۱ (دربارِ شام) مولوی۲ محمد علی صاحب ایم۔اے نے حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ عیسائیوں کی طرف سے بھی ایک میگزین سہ ماہی رسالہ نکلنا شروع ہوا ہے۔اس میں پادری صاحب نے لکھا ہے کہ مسلمان عیسائیت اس لیے قبول نہیں کرتے کہ ان کے دل سخت اور گناہ آلودہ ہیں۔عیسائیت اور اسلام فرمایاکہ جب انسان تعصب اور فاسقانہ زندگی سے اندھا ہوجاتا ہے تو اسے حق اور باطل میں فرق نظر نہیں آتا۔ہر ایک حلال کو حرام اور ۱ البدر میں مزید لکھا ہے۔’’شراب جو اُمّ الخبائث ہے اسے حلال سمجھا گیا ہے۔اس سے انسان خشوع خضوع سے جو کہ اصل جزو اسلام ہے بالکل بے خبر ہوجاتا ہے۔ایک شخص جو کہ رات دن نشہ میں رہتا ہے ہوش اس کے بجا ہی نہیں ہوتے تو اسے دوسری بدیوں کے ارتکاب میں کیا رکاوٹ ہوسکتی ہے؟ موقع موقع پر ہر ایک بات مثل زنا۔چوری۔قمار بازی وغیرہ کر سکتا ہے۔ہماری شریعت نے قطعاً اس کو بند کر دیا ہے اور یہاں تک لکھ دیا ہے کہ یہ شیطان کے عمل سے ہے تاکہ خدا کا تعلق ٹوٹ جاوے۔‘‘ (البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخہ ۵؍ جون ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵۵) ۲ نوٹ از ایڈیٹر۔اس موقع پر حضرت حکیم الامت نے ایک قصہ سنایا کہ جب انہوں نے ایک شاکت مت