ملفوظات (جلد 5) — Page 110
ابتدا میں سمجھ آ جاتا کہ اسلام سچا مذہب ہے۔مخالف کا جنازہ ایک صاحب نے پوچھا۱ کہ ہمارے گاؤں میں طاعون ہے اور اکثرمخالف مکذّب مَرتے ہیں ان کا جنازہ پڑھا جاوے کہ نہ؟ فرمایا کہ یہ فرض کفایہ ہے اگر کنبہ میں سے ایک آدمی بھی چلا جاوے تو ہو جاتا ہے مگر اب یہاں ایک تو طاعون زدہ ہے کہ جس کے پاس جانے سے خدا روکتا ہے دوسرے وہ مخالف ہے۔خواہ مخواہ تد اخل جائز نہیں ہے۔خدا فر ماتاہے کہ تم ایسے لوگوں کو بالکل چھوڑدو اگر وہ چاہے گا توان کو خود دوست بناوے گا یعنی مسلمان ہو جاویں گے خدا نے منہاج نبوت پر اس سلسلہ کو چلا یا ہے مداہنہ سے ہرگز فائدہ نہ ہوگا بلکہ اپنا حصہ ایمان کا بھی گواؤگے۔(مجلس قبل ازعشاء) توبہ کادروازہ بند ہونا طاعون پر ذکر ہوا کہ بعض مقامات بالکل تباہ ہوگئے ہیں مگر پھر بھی وہاں کے لوگوں کی فسق فجور کی وہی حالت ہے کوئی تبدیلی پاک نظر نہیں آتی فرمایا کہ سمجھ الٹی ہے توبہ کے دروازہ بند ہونے کے ایک یہ معنے بھی ہیں۔لَا رَآدَّ لِفَضْلِہٖ یہ ایک حضرت اقدس کا پرانا الہام ہے جو مسجد کے اوپر کے حصے میں لکھا ہوا تھا اور عمارتوں کے تغیر وتبدل کے وقت وہ نوشتہ قائم نہ رہ سکا۔فرمایا کہ اسے پھر لکھوایا جاوے اور نہیں معلوم کہ اس کے معنے کس قدر وسیع ہیں۔حضرت اقدس نے خواب میں دیکھا تھا کہ فرشتے اسے سبز روشنائی سے لکھ رہے ہیں۔۲ ۱ الحکم جلد ۷ نمبر ۱۹ میں صفحہ ۲ پر یہ سوال اور اُن کے جواب بغیر تاریخ کے ’’استفسار اور ان کے جواب‘‘ کے زیر عنوان درج ہیں۔(مرتّب) ۲البدر جلد ۲ نمبر ۱۷ مورخہ ۱۵؍مئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۲۹،۱۳۰