ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 211 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 211

کرنے کے لئے سنّت اللہ اسی طرح جاری ہے کہ ہر صدی پر مجدّد آتا ہے۔غرض مجھ سے ایک حدیث کے موافق گذشتہ مجدّدوں کا مؤاخذہ نہیں ہوسکتا۔میں اپنی صدی کا ذمہ وار ہوں۔ہاں چونکہ میں اس حدیث کو صحیح سمجھتا ہوں اور قرآن شریف کی حمایت سے صحیح مانتا ہوں پس اگر یہ لوگ اس حدیث کو جھوٹا کہہ دیں اور حدیث کی کتابوں سے نکال دیں پھر میں خدا سے دعا کروں گا اور یقیناً وہ میری دعا کو سنے گا اور میں کشف سے نام بھی بتا دوں گا۔لیکن اگر یہ حدیث خود ان کے مسلّمات کے موافق ہی جھوٹی نہیں اور نہیں ہے تو پھر خد اسے ڈرو اور لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ( بنیٓ اسـرآءیل:۳۷ ) پر عمل کرو اور بیہودہ حیلے اور حجتیں نہ تراشو۔یہ حدیث جن کتابوں میں درج ہے اور باوجود جھوٹی ہونے کے اس کو رکھا گیا ہے تو پھر کیوں نہیں بابا نانک کے شبد ان میں داخل کر لیتے اور موضوعات کے مجموعہ میں لکھ لیتے۔پس کسی صورت میں یہ مؤاخذہ مجھ سے نہیں ہوسکتا۔ہزاروں اولیاء گذر چکے ہیں تو کیا مجھے لازم ہے کہ میں ان کی بھی فہرست دوں۔یہ خدا تعالیٰ کا ہی علم ہے۔ہاں خد ا نے مجھ پر ظاہر کر دیا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے اور قرآن شریف اس کی تصدیق کرتا ہے۔عجیب بات یہ ہے کہ مسیح موعود بقو ل نواب صدیق حسن خان صاحب کے صدی کے سر پر ہوگا اور یہ بھی وہ کہتاہے کہ چودھویں صدی سے آگے نہ ہوگا مگر اب تو اس صدی سے بیس سال گذر گئے۔پانچواں حصہ صدی کاگذر چکا اگر اب تک بھی نہیں آیا تو پھر سو سال تک ا نتظا ر کرتے ر ہیں۔اس صدی میں اسلام اہل صلیب سے کچلا جاوے گا۔جب پچاس سال میں یہ حال ہو گیا ہے کہ تیس لاکھ آدمی مرتد ہو چکے ہیں اور جیسی جیسی شوکت بڑھتی ہے ان کی شوخی بڑھتی گئی ہے۔یہاں تک کہ امہات المؤمنین جیسی گند ی کتاب شائع کی گئی۔انجمن حمایت الاسلام لا ہو ر نے اس کے خلاف گورنمنٹ کے پاس میموریل بھیجا۔اس کے میموریل سے پہلے مجھے الہام ہو چکا تھا کہ یہ میمو ر یل بھیجنا بے فائدہ ہے چنانچہ میرے دوستوں کو جو یہاں رہتے ہیں اور ان کو بھی جو دوسرے شہروںمیں ہیں معلوم تھا کہ یہ میں نے الہام قبل از وقت ان کو بتادیا تھا آخر وہی ہوا اور گورنمنٹ نے اس پر کوئی کارروائی انجمن کے حسبِ منشا نہ کی۔مہدی اور جہاد بعض لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ ایسا مہدی آنا چاہیے جو جہاد کا فتویٰ دے اور انگریزوں اور دوسری غیر قوموں سے لڑائی کرے۔میں کہتا ہوں یہ