ملفوظات (جلد 4) — Page 172
کام دعائوں نے ہی کیا ہے۔عورتوں کے لیے یہ ولادت کا وقت ایک پہلو سے موت اور ایک پہلو سے زندگی ہوتی ہے گویا ولادت کے وقت ان کی اپنی بھی ایک نئی ولادت ہوتی ہے۔گھر میں بھی رات کو ایک خواب دیکھا کہ بچہ ہوا ہوا ہے تو اُنہوں نے مجھے کہا کہ میری طرف سے بھی نفل پڑھنا اور اپنی طرف سے بھی۔پھر ڈاکٹرنی کو کہا کہ ذرا اسے لو تو اُس نے جواب دیا کہ لوں کسے وہ تو مُردہ ہے۔تو انہوں نے کہا کہ اچھا پھر مبارک کا قدر قائم رہے گا۔میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ لڑکی اصل میں زندہ بدست مُردہ ہی ہوا کرتی ہے۔ایک الہام اور ایک خواب آج صبح کو الہام ہوا سَاُکْرِمُکَ اِکْرَامًا عَـجَبًا اس کے بعد تھوڑی سی غنودگی میں ایک خواب بھی دیکھا کہ ایک چوغہ سنہری بہت خوبصورت ہے۔میں نے کہا کہ عید کے دن پہنوں گا۔اس الہام میں عجب کا لفظ بتلاتا ہے کہ کوئی نہایت ہی مؤثر بات ہے۔میں نے یہی سمجھا کہ چونکہ رات کو بہت منذر الہام ہوا تھا وہ تو پورا ہو گیا ہے۔اب اللہ تعالیٰ اس کے بالمقابل بشارت دیتا ہے۔کیسی رحیم کریم ذات ہے۔خواب اور ان کی تعبیر یں رات میں نے ایک اَور خواب بھی دیکھا کہ میں جہلم میں ہوں اور سنسار چند صاحب کے کمرے میں ہوتا ہوا آگے کوٹھی کے ایک اَور کمرہ کی طرف جا رہا ہوں۔رئویا کے معاملات میں انسانی عقل بالکل اندھی ہے لڑکی دیکھے تو لڑکا ہوتا ہے۔اسی لیے معبروں نے باب بالعکس کا بھی باندھا ہے۔ہمارے مخالف تمام باتوں کو ظواہر پر حمل کر لیتے ہیں۔ورنہ وہ خدا کی عجیب در عجیب باتوں کو دیکھیں۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص قولنج کی بیماری میں مبتلا تھا اسے خواب میں کسی نے دیکھا کہ وہ مَر گیا ہے۔میں نے اس کی تعبیر کی کہ وہ اچھا ہو جاوے گا آخر وہ اچھا ہوگیا۔مقدمات کے ذکر پر فرمایا کہ حاکم بیچارے کیا کریں وہاں تو خدا پکڑ کر سب کچھ کرواتا ہے اصل میں خدا ہی خدا ہے وہ جب