ملفوظات (جلد 4) — Page 4
کی گر جاتی ہے کہ ایک ملّاں نے نماز جنازہ غلط پڑھائی جب کہا گیا تو جواب دیا کہ اس کی مشق نہیں رہی۔غرض دنیا کے معاملہ میں ہمّت نہ کی تو دین میں بھی پست ہمتی پیدا ہو جاتی ہے۔پیشہ ور نماز پڑھانے والے کے پیچھے نماز درست نہیں میرے نزدیک جو لوگ پیشہ کے طور پر نماز پڑھاتے ہیں ان کے پیچھے نماز درست نہیں وہ اپنی جمعرات کی روٹیوں یا تنخواہ کے خیال سے نماز پڑھاتے ہیں اگر نہ ملے تو چھوڑ دیں۔معاش اگر نیک نیتی کے ساتھ حاصل کی جاوے تو عبادت ہی ہے جب آدمی کسی کام کے ساتھ موافقت کرے اور پکّا راہ اختیار کرے تو تکلیف نہیں ہوتی وہ سہل ہو جاتا ہے۔(بوقتِ مغرب) تعبیر الرئویا ایک صاحب نے اپنا ایک خواب سنایا جس میں انہوں نے انگوٹھی دیکھی۔تو حضرت اقدس نے فرمایا کہ انگوٹھی سے مراد یہ ہے کہ انسان اسی حلقہ میں آجاتا ہے۔اﷲ تعالیٰ کا تمثّل رئویا میں دیکھنا سید عبد القادر صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دفعہ اﷲتعالیٰ کو اپنی ماں کی شکل پر دیکھا۱ مگر میں نے (یعنی خود حضرت اقدس نے) ایک دفعہ اﷲ تعالیٰ کو اپنے باپ کی شکل پر دیکھا۔یہ تمام خدا تعالیٰ کے تمثّلات ہوتے ہیں ورنہ وہ تو تجسّم سے پاک ہے۔پیغمبر خدا نے ایک دفعہ خدا کا ہاتھ اپنے شانہ پر دیکھا۔ایک الہام کی تشریح آج کے الہامات میں خدا نے فرمایا ہے یُبْدِیْ لَکَ الرَّحْـمٰنُ شَیْئًا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ مخفی ہے جو کہ ظاہر ہوگا۔خدا کے چھپانے۱ الحکم سے ’’اسی سلسلہ خواب میں ایک شخص نے اللہ تعالیٰ کا تمثّل بصورت حضرت مسیح موعودؑ دیکھنا بیان کیا اس پر حضرت حجۃ اللہنے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ کے تمثّلات ہوتے ہیں۔‘‘ (الحکم جلد ۷ نمبر ۱ مورخہ ۱۰؍ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲ )