ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 483 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 483

اس وقت نیکی کا بیج اس میں بویا جاوے گا۔۱ ۲۹؍دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دو شنبہ(بوقتِ مغرب) حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام تشریف لائے توآکر فرمایا کہ روزہ ایک یادو اب رہ گئے ہیں بڑی آسانی سے گذر گئے۔بوقتِ ضرورتِ جمع صلوٰتین ایک صاحب نے ذکر کیا کہ ان کا ایک افسر سخت مزاج تھا روانگی نماز میں اکثر چیں بجبیں ہوا کرتا تھا حضرت اقدس ؑ نے فرمایا کہ خدا نے ضرورتوں کے وقت جمع صلوٰتین رکھا ہے ظہر اور عصر کی نمازیں ایسی حالتوں میں جمع کر کے پڑھ لیں۔پنجابیوں کے ساتھ انگریزوں کا حُسنِ ظن بعض انگریز حکّام کی قدر شناسی پر فرمایا کہ اب زمانہ بدل گیا ہے اور پنجابیوں کے ساتھ انگریزوں کی ساری قوم کا حسن ظن ہے اور بعض ایسے انگریز ہوتے ہیں کہ ان کا ارادہ ہوتا ہے کہ ماتحت کو فائدہ پہنچاویں تا کہ وہ ان کو یاد رکھے۔مصر میں تبلیغ ایک احمدی ممبر صاحب حج کرنے کے واسطے جاتے ہوئے کچھ عرصہ مصر میں مقیم رہے اور ابھی تک وہیں ہیں اور حضرت اقدس کی کتب کی اشاعت کر رہے ہیں انہوں نے لکھا تھا کہ اگر حکم ہو تو میں اس سال حج ملتوی رکھوں اور مجھے اور کتب ارسال ہوں تو ان کی اشاعت کروں۔حضرت امام الزمان مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایاکہ ان کو لکھ دیا جاوے کہ کتابیں روانہ ہوں گی ان کی اشاعت کے لئے مصر میں قیام کریں اور حج انشاء اﷲ تعالیٰ پھر آئندہ سال کریں (مَنْ اَطَاعَ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ)