ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 451 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 451

اخبار عام میں ان مقدموں کے حالات شائع ہو گئے ہیں اور ہمارے مقدمہ کو کھول کر نہیں بیان کیا بلکہ دبی زبان سے بیان کیا ہے۔پھر ذکر کیا کہ یہ الہام یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّطْفِئُوْا نُوْرَکَ۔یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَخَطَّفُوْا عِرْضَکَ۔اس کی ہمیں کیا خبر تھی کہ وہ ان واقعات کے متعلق ہیں تَـخَطُّفْ کے معنے اُچک کرلے جانا ہے۔قادیان کے اخبارات کی افادیت قادیان کے اخباروں کی نسبت فرمایا کہ یہ بھی وقت پر کیا کام آتے ہیں۔الہامات وغیرہ جھٹ چھپ کر ان کے ذریعے شائع ہو جاتے ہیں ورنہ اگر کتابوں کی انتظار کی جاوے تو ایک ایک کتاب کو چھپتے بھی کتنی دیر لگ جاتی ہے اور اس قدر اشاعت بھی نہ ہوتی۔(بوقتِ مغرب) یورپ میں بے دینی پھیلے گی عشاء سے قبل یورپ کی لامذہبی کے متعلق فرمایا کہ عیسائی مذہب کی عمارت تو گرنی شروع ہو گئی ہے عنقریب سوائے پادریوں کے اور سب لا مذہب کہلائیں گے۔۱ ۲۱؍دسمبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبہ(بوقتِ مغرب ) اعتکاف کے متعلق بعض ہدایات ڈاکٹر عباد اللہ صاحب امرتسری اور خواجہ کمال الدین صاحب پلیڈر (یہ ہر دو صاحبان قادیان کی مسجد میں آجکل معتکف ہیں) کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا کہ اعتکاف میں یہ ضروری نہیں ہے کہ انسان اندر ہی بیٹھا رہے اور بالکل کہیں آئے جائے ہی نہ۔چھت پر دھوپ ہوتی ہے وہاں جا کر آپ بیٹھ سکتے ہیں کیونکہ نیچے یہاں سردی زیادہ ہے اور ہر ایک ضروری بات کر سکتے ہیں۔ضروری امور کا خیال رکھنا چاہیے۔اور یوں تو ہر ایک کام (مومن کا)