ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 438 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 438

ہوتی ہے بارہا آزمایا ہے کہ جب اسے لے کر منہ میں رکھا اور چبایا اور اس کا اثر دانت پر پہنچا کیسا ہی سخت درد کیوں نہ ہو آرام ہوجاتا ہے۔ایک ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ کارابارا اور کاربولک ایک ہی شَے معلوم ہوتی ہے۔حضرت نے فرمایا کہ یہ عربی لفظ قَلَعَ وَ بَرَا ہوگا نہ کہ کاربولک۔قِیَامٌ فِیْ مَا اَقَامَ اللہُ مولوی عبد الکریم صاحب نے ایک شہادت پر گورداسپور جانا تھا۔اس پر مولوی صاحب نے کہا کہ میں یہاں سے باہر جانا نہیں چاہتا مگر اب تو اﷲ تعالیٰ لے چلا ہے خود تو میں نہیں جاتا۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ قِیَامٌ فِیْ مَا اَقَامَ اللہُیہی تو ہے۔طاعون کا علاج طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ اس کے لئے جونک کا لگانا اور زیادہ مقدار میں مگنیشیا کا جلاب دے کر پھر کیوڑہ اور نربسی وغیرہ مصفّٰی خون ادویہ کا استعمال کرنا بہت مفید اور مجرب ہے کیونکہ اس میں خونی و سوداوی مواد ہوتے ہیں۔یہ ان دونوں کا علاج ہے۔۱ ۱۵؍دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دو شنبہ(بوقتِ مغرب) سر درد اور متلی کا علاج نماز ادا کرکے حضرت اقدسؑ تشریف لے جانے لگے تو مفتی محمد صادق صاحب نے سر درد اور کچھ متلی وغیرہ کی شکایت کی۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ آج شب کو کھانا نہ کھانا اور کل روزہ نہ رکھنا۔سکنجبین پی کر اس سے قے کر دو۔