ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 356 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 356

حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بہت ہی بڑا احسان ہے کہ آپ نے ان کا تبریہ کیا اور ان الزاموں سے پاک کیا جو ان پر ناپاک یہودی لگاتے تھے جو یہودی مسلمان ہوتا تھا کتنی بڑی بات ہے کہ حضرت عیسٰیؑکی رسالت کا اسے پہلے اقرار کرنا پڑتا تھا۔۱ فرمایا۔عیسائی مذہب ایسا ہے کہ اس کو پیدا ہوتے ہی صدمہ پہنچا جیسے کوئی لڑکی پیدا ہوتے ہی اندھی ہو ایسا ہی اس مذہب کا حال ہے مگر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر احسان کیا اور اس کو پاک کیا۔نبی کا ہر سفر حکمتِ الٰہی پر مبنی ہوتا ہے بٹالہ آنے کا تذکرہ ہو پڑا فرمایا۔ہمارا یہاں آنا تو کوئی اور ہی حکمت رکھتا ہے ورنہ یہ شہادت کیا اور شہادت بھی لا علمی کی۔۲ اس پر آپ نے فرمایا کہ دو بزرگ ابوالقاسم اور ابو سعید نام تھے۔اتفاق سے دونوں ایک جگہ اکٹھے ہو گئے ان کے ایک مرید نے کہا کہ میرے دل میں ایک سوال ہے اتفاق سے دونوں ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں۔میں پوچھنا