ملفوظات (جلد 3) — Page 283
پر عمل کرو اور جو مخالف ہو اسے ردّ کرو۔کلمہ والی بات تو ہم تھوڑے دنوں تک خود شائع کرنے والے ہیں یہ تو کلمہ کلمہ لئے پھرتے ہیں اور یہاں خود میرا الہام ہے اَنْتَ مِنِّی بِـمَنْزِلَۃِ اَوْ لَادِیْ۔شریعت شارح کی محتاج ہے جو مامور ہو کر آتا ہے اس کی ذاتیات سے الہام وابستہ نہیں ہوتے وہ تو شریعت کا شارح ہوتا ہے جس طرح حضرت مسیح کے وقت شریعت شارح کی محتاج تھی اسی طرح اس وقت بھی شریعت شارح کی محتاج ہو رہی تھی کیونکہ جس طرح اس وقت یہود کے ۷۲ فرقے تھے اسی طرح اسلام کے ۷۲ فرقے ہو گئے۔اب خدا ان سب کو ملا کر ایک بنانا چاہتا ہے۔شیطان کی آخری جنگ رات تین بجے کے قریب مجھے الہام ہوا۔وَ اِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُھُمْ لِلسِّلْسِلَۃِ السَّمَاوِیَّۃِ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّکَ۔جَفَّ الْقَلَمُ بِـمَا ھُوَ کَائِنٌ۔قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوْحٰۤى اِلَيَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ۔وَالْـخَیْـرُ کُلُّہٗ فِی الْقُرْاٰنِ۔فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِيْ وَ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِيْنَ۔معلوم ہوتا ہے کہ آدمی دو قسم کے ہیں ایک وہ کہ جانتے تو نہیں مگر ان میںابھی انسانیت ہے۔دوسرے وہ جن کے آنکھ کان فہم وغیرہ سب جاتے رہتے ہیں اور حجارہ میں داخل ہیں وہ بھی جہنم میں داخل ہوں گے جو کہ سمجھے ہوئے تو ہیں مگر بعض تعلقات دنیاوی کی وجہ سے وہ قبول نہیں کرتے۔معلوم ہوتا ہے اس میں کوئی تجویز ہے اور اس کو ابھی مخفی رکھا ہے۔یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ترقی ہونے والی ہے اور اﷲ کریم کچھ چشم نمائی کرنے والے ہیں اور یہ بھی فرمایا کہ جو کچھ ہمارے ارادہ میں ہے وہ ہو چکا۔اب ٹل نہیں سکتا۔لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مُنْفَكِّيْنَ حَتّٰى تَاْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ یہ براہین کامیرا الہام ہے۔مجھے خدا نے اسی لئے بھیجا ہے کہ ان اہلِ کتاب کو بیّن دکھلا کر دَم بخود کیا جاوے۔عنقریب سمجھ لیویں گے کہ ان کو کوئی مفرّ نہیں۔مسلمانوں نے تو اقبالی ڈگری اپنے اوپر عیسائیوں کو دیدی۔آئو وہ فیصلہ ہمارے ساتھ بھی کرو جو انبیاء کے ساتھ ہونا چاہیے تا کہ آسمان سے اس