ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 99 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 99

۲۴؍ فروری ۱۹۰۱ء صحیح بخاری اور مُسلم کی عظمت صحیح بخاری کے متعلق فرمایا۔یہی ایک کتاب ہے جو دنیا کی تمام کتابوں میں سے قرآن شریف کے بہت مطابق اور سب سے افضل اور صحیح ہے۔اس کی دوسری بہن گویا مُسلم ہے۔مسیح موعود ؑ کی ایک جُزئی فضیلت آیت کریمہ رَبُّنَا الَّذِيْۤ اَعْطٰى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهٗ ثُمَّ هَدٰى (طٰہٰ:۵۱) پر حضرت اقدسؑ نے فرمایا۔اس عطا میں زیادہ تر دو قسم کے آدمی ہیں۔ایک بادشاہ، دوسرے مامورمن اللہ۔یعنی پہلے خدا نے ان کو مامور بنایا ثُمَّ هَدٰى یعنی پھر تبلیغ کے تمام سامان اُن کے لئے مہیا کردیئے جیسا کہ خدا نے ریل، تار، ڈاک، مطبع وغیرہ تمام اسباب ہمارے واسطے مہیاکردیئے جو پہلے انبیاء علیہم السلام کو حاصل نہ تھے۔ہمارے واسطے یہ ایک جُزئی فضلیت ہے اور خدا کا فضل ہے اور جزئی فضیلت سے کسرِ شان کسی نبی کی لازم نہیں آتی۔اہل اللہ کا حال فرمایا۔تفسیر کا کام تو ختم ہوگیا اور ہم چاہتے تھے کہ دوسرے ضروری کاموں کے شروع کرنے سے پہلے دو تین دن آرام کرلیتے مگر جی نہیں چاہتا کہ خالی بیٹھے رہیں۔مثنوی مولانا رُوم میں لکھا ہے کہ ایک بیماری ہوتی ہے کہ انسان چاہتاہے کہ اس کو ہر وقت کوئی مُکیاں مارتا رہے۔ایسا ہی اہل اللہ کا حال ہوتا ہے کہ وہ آرام نہیں کرسکتے۔کبھی خدا ان پر کوئی محنت نازل کرتا ہے اور کبھی وہ آپ کوئی ایسا کام چھیڑ بیٹھتے ہیں جس سے ان پر محنت نازل ہو۔نہایت درجہ برکت کی بات یہ ہے کہ انسان خدا کے واسطے کسی کام میں لگا رہے جو دن بغیر کسی کام کے گزر جائے وہ گویاغم میں گزرتا ہے۔اس سے زیادہ دنیا میں کچھ حاصل نہیں کہ انسان خداکے واسطے کام کرے اور خدا اُس کے واسطے راستہ کھول دے اور اُسے مدد عطافرماوے۔مگر بغیر اخلاص