ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 39 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 39

پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آبپاشی کی۔آپ نے ان کے لئے دعائیں کیں۔بیج صحیح تھا اور زمین عمدہ تو اس آبپاشی سے پھل عمدہ نکلا۔جس طرح حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام چلتے اسی طرح وہ چلتے۔وہ دن کا یا رات کا انتظار نہ کرتے تھے۔تو آپ لوگ سچے دل سے توبہ کرو، تہجد میں اٹھو، دعا کرو، دل کو درست کرو، کمزوریوں کو چھوڑ دو اور خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق اپنے قول و فعل بناؤ۔یقین رکھو کہ جو اس نصیحت کو ورد بنائے گا اور عملی طور سے دعا کرے اور عملی طور پر التجا خدا کے سامنے لائے اللہ تعالیٰ اس پر فضل کرے گا اور اس کے دل میں تبدیلی ہو گی۔خدا سے ناامید مت ہو۔بر کریماں کار ہا دشوار نیست # بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم کو کیا کوئی ولی بننا ہے؟ افسوس انہوں نے کچھ قدر نہ کی۔بے شک انسان نے ولی بننا ہے۔اگر وہ صراط مستقیم پر چلے گا تو خدا بھی اس کی طرف چلے گا اور پھر ایک جگہ پر اس کی ملاقات ہوگی۔اس کی اس طرف سے حرکت خواہ آہستہ ہوگی لیکن اس کے مقابل خدا تعالیٰ کی حرکت بہت جلد ہوگی، چنانچہ یہ آیت اسی طرف اشارہ کرتی ہے وَ الَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا۔۔۔الخ (العنکبوت:۷۰) سو جو جو باتیں میں نے آج وصیت کی ہیں ان کو یاد رکھو کہ انہی پر مدارِ نجات ہے۔تمہارے معاملات خدا اور خَلق کے ساتھ ایسے ہونے چاہئیں جس میں رضاء الٰہی مطلق ہی ہو۔پس اس سے تم نے وَ اٰخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ۔۔۔الخ (الجمعۃ :۴) کے مصداق بننا ہے۔اسرائیلی اور اسماعیلی سلسلوں میں مسیح کی بعثت ہاں جیسے کہ آگے بیان ہو چکا ہے خدا کی حکمت بالغہ نے یہی پسند کیا کہ اسرائیلی اور اسماعیلی دو سلسلے دنیا میں قائم کرے۔پہلا سلسلہ حضرت موسٰی سے شروع ہو کر حضرت مسیح تک ختم ہوا اور یہ چودہ سو برس تک رہا۔اسی طرح حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر آج چودہ سو برس پر ایک مسیح کے آنے کا اشارہ ہے۔عدد چودہ کو خاص نسبت ایک یہ بھی ہے کہ انسان چودہ برس پر بلوغ پالیتا ہے۔حضرت موسیٰ کو خبر ملی تھی کہ مسیح اس وقت آوے گا جب