ملفوظات (جلد 1) — Page 417
اور نیکوں کے ساتھ تعلق پیدا کرنا بہت مفید ہے۔جھوٹ وغیرہ اخلاق رذیلہ دور کرنے چاہئیں اور جو راہ پر چل رہا ہے اس سے راستہ پوچھنا چاہیے۔اپنی غلطیوں کو ساتھ ساتھ درست کرنا چاہیے۔جیسا کہ غلطیاں نکالنے کے بغیر املا درست نہیں ہوتا ویسا ہی غلطیاں نکالنے کے بغیر اخلاق بھی درست نہیں ہوتے۔آدمی ایسا جانور ہے کہ اس کا تزکیہ ساتھ ساتھ ہوتا رہے تو سیدھی راہ پر چلتا ہے ورنہ بہک جاتا ہے۔۹۶؎ خوفِ خدا فرمایا۔رات کے وقت جب سب طرف خاموشی ہوتی ہے اور ہم اکیلے ہوتے ہیں، اس وقت بھی خدا کی یاد میں دل ڈرتا رہتا ہے کہ وہ بے نیاز ہے۔انکسار فرمایا۔جب انسان کو کامیابی حاصل ہوجاتی ہے اور عجز و مصیبت کی حالت نہیں رہتی تو جو شخص اس وقت انکسار کو اختیار کرے اور خدا کو یاد رکھے وہ کامل ہے۔چوں بدولت برسی مست نگردی مردی # رؤیائے صادقہ خدا کے وجود پر دلیل ہیں مفتی محمد صادق صاحب نے اپنے گزشتہ رات کے خواب کا ذکر کیا جو صبح پورا ہوا اس پر حضرت مسیح موعود ؑ نے فرمایا۔جس چیز کا وجود نہیں اور وہ چیز موجود نہیں۔اللہ تعالیٰ پہلے سے اس کی خبر دیتا ہے۔دہریہ لوگ کیوں اس پر غور نہیں کرتے۔ایک الہام فرمایا۔مجھے الہام ہوا ہے۔گورنر جنرل کی دعاؤں کی قبولیت کا وقت آگیا۔فرمایا۔’’گورنر جنرل‘‘ سے مراد ’’روحانی عہدہ‘‘ ہے۔۹۷؎