ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 350 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 350

تین آریہ معاندین اسلام پھر لیکھرام کے متعلق دیر تک باتیں ہوتی رہیں۔فرمایا۔اسلام پر حملہ کرنے میں اور مسلمانوں کا بے جا دل دُکھانے میں آریوں کے درمیان ایک طرح کی تریمورتی تھی جن میں سے سب سے بڑھ کر لیکھرام تھا اور اس کے بعد اندرمن اور الکھ دھاری تھے۔فرمایا۔ان تینوں نے اور خصوصاً لیکھرام نے بڑی بے ادبیاں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کی تھیں۔اللہ تعالیٰ کا طریق ہے کہ جس راہ سے کوئی بدی کرے اسی راہ سے گرفتار کیا جاتا ہے۔چونکہ لیکھرام نے زبان کی چُھری کو اسلام اور اس کے بر خلاف حد سے بڑھ کر چلایا۔اس واسطے خدا نے اس کو چُھری سے سزا دی۔فرمایا۔لیکھرام کے معاملہ میں غیب کا ہاتھ کام کرتا ہوا صاف دکھائی دیتا ہے۔اس شخص کا شدھ ہونے کے لیے اس کے پاس آنا، اس کا اس پر بھروسہ کرنا یہاں تک کہ اپنے گھر میں بلا تکلّف اس کو لے جانا، شام کے وقت دیگر ملاقاتیوں کا چلا جانا، ان کا اکیلا رہ جانا، عین عید کے دوسرے دن اس کا اس کام کے لیے عازم ہونا، لیکھرام کا لکھتے لکھتے کھڑے ہو کر انگڑائی لینا اور اپنے پیٹ کو سامنے نکالنا اور چُھری کا وار کاری پڑنا، مَرتے وقت تک اس کی زبان کو خدا نے ایسا بند کرنا کہ باوجود ہوش کے اور اس علم کے کہ ہم نے اس کے برخلاف پیشگوئی کی ہوئی ہے ایک سیکنڈ کے واسطے اس شبہ کا اظہار بھی نہ کرنا کہ مجھے مرزا صاحب پر شک ہے۔پھر آج تک اس کے قاتل کا پتا نہ چلنا، یہ سب خدا کے فعل ہیں جو ہیبت ناک طور پر اس کی قدرت اور طاقت کو جلوہ دے رہے ہیں۔فرمایاکہ لیکھرام بڑا ہی زبان دراز تھا اور اس کے بعد ایسا پیدا نہیں ہوا کیونکہ اِذَا ھَلَکَ کِسْـرٰی فَلَا کِسْـرٰی بَعْدَہٗ اب اللہ تعالیٰ زمین کو ایسے سے پاک رکھے گا۔معجزات اور شعبدہ بازی میں فرق فرمایا کہ دنیا کے اندر جو نشانات حضرت موسیٰ یا دیگر انبیاء نے اس طرح کے دکھائے جیسا کہ سوٹے سے رسی کا بنانا۔یہ سب شبہ میں ڈالنے والی باتیں ہیں۔خصوصاً اس زمانہ کے درمیان جب کہ ہر طرح