ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 399 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 399

ترجمہ فارسی عبارات مندرجہ ملفوظات جلد دہم از صفحہ نمبر ترجمہ فارسی ۱۴ عقلمند جو کچھ کرتا ہے، بیوقوف بھی آخر وہی کرتا ہے لیکن بہت خواری اُٹھانے کے بعد۔۳۷ جوانمردوں کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے۔۵۳ تو خدا کا طالب بھی بنتا ہے اور حقیر دنیا کا بھی، یہ محض وہم ہے، ناممکن ہے، دیوانگی ہے۔۶۵ انسان جو حد مشترک ہے وہ مسیحا بھی بن سکتا ہے اور گدھا بھی۔۷۳ شروع میں عشق بہت منہ زور اور خونخوار ہوتا ہے تا وہ شخص جو صرف تماشائی ہے بھا گ جائے۔۱۰۹ میری جان ودل محمدؐ کے جمال پر فدا ہیں اور میری خاک آلِ محمدؐ کے کوچے پر قربان ہے۔۱۰۹ افواج یزید کی مانند ہر طرف کفر جوش میں ہے اور دینِ حق زین العابدین کی طرح بیمار وبیکس ہے۔۱۰۹ میں رسول نہیں ہوں اور کتاب نہیں لایا ہوں۔ہاں ملہم ہوں اور خدا کی طرف سے ڈرانے والا۔۱۳۸ ڈھیر میں سے ایک مٹھی کے مصداق نمونہ۔۱۶۷ ہمارے عملوں کی نحوست نے نادر شاہ کی شکل اختیار کر لی۔