ملفوظات (جلد 10) — Page 382
کو ہلاک کردیا۔پھر کپڑے بیج کر تلواروں کے مول لینے کا حکم دیا۔۱ بلاتاریخ پٹواریوں کے لئےزمینداروں کے نذرانے ایک شخص نے جو اپنی جماعت میں داخل ہیں اور پٹواری ہیں بذریعہ خط حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ پٹواریوں کے واسطے کچھ رقوم گورنمنٹ کی طرف سے مقرر ہیں لیکن عام رسم ایسی پڑ گئی ہے کہ پٹواری بعض باتوں میں اس سے زیادہ یا اس کے علاوہ بھی لیتے ہیں اور زمیندار بخوشی خاطر خود ہی بغیر مانگے کے دیئے جاتے ہیں آیا اس کا لینا جائز ہے یا کہ نہیں؟ فرمایا۔اگر ایسے لینے کی خبر باضابطہ حُکّام تک بالفرض پہنچ جائے اور بموجب قانون اس پر فتنہ اٹھنے کا خوف ہوسکتا ہوتو یہ ناجائز ہے۔حضور کی نظموں کی ریکارڈنگ ایک شخص نے عرض کیا کہ کیا جائز ہے کہ حضور کی نظمیں فونوگراف میں بند کرکے لوگوں کو سنائی جائیں ؟ فرمایا۔اعمال نیت پر موقوف ہیں۔تبلیغ کی خاطر اس طرح سے نظم فونوگراف میں سنانا جائز ہے۔کیونکہ اشعار سے بسا اوقات لوگوں کے دلوں کو نرمی اور رقّت حاصل ہوتی ہے۔۲ ۲۳ ؍مئی ۱۹۰۸ء (بمقام لاہور۔قبل نماز ظہر ) تبلیغِ سلسلہ کے لیے قناعت شعار آدمیوں کی ضرورت ہمیں ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے جو نہ صرف زبانی بلکہ عملی طور سے کچھ کرکے دکھانے والے ہوں۔علمیت کا زبانی دعویٰ کسی کام کا نہیں۔ایسے ہوں بدر جلد ۷نمبر ۱۹،۲۰ مورخہ ۲۴؍مئی ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ ۲ بدر جلد ۷ نمبر ۱۹،۲۰ مورخہ ۲۴؍مئی ۱۹۰۸ء صفحہ ۸