ملفوظات (جلد 10) — Page 192
سے اوّل حق انہی کے دل میں ڈالا۔حضرت مولانا المکرم سید محمد احسن صاحب نے عرض کیا کہ حضور کے الہام میں بھی تویہی مضمون ہے اَلْـحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ جَعَلَکَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ اورآیتِ استخلاف میں بھی اللہ تعالیٰ نے اسناد لَیَسْتَخْلِفَنَّ اور لَیُمَکِّنَـنَّ کی اپنی ہی طرف فرمائی ہے نہ کہ رسولؐ کی طرف۔حضرت اقدسؑ نے فرمایا کہ ایک الہام میں اللہ تعالیٰ نے ہمارا نام بھی شیخ رکھا ہے۔اَنْتَ الشَّیْخُ الْمَسِیْحُ الَّذِیْ لَایُضَاعُ وَقْتُہٗ اورایک اورالہام میں یوں آیا ہے کہ کَمِثْلِکَ دُرٌّ لَّایُضَاعُ۔ان الہامات سے ہماری کامیابی کا بیّن ثبوت ملتا ہے۔مومن خود جماعت ہے حضرت مولٰنا مولوی سید محمد احسن صاحب نے ایک اورخط کے متعلق عرض کیا۔حضرت اقدسؑ نے فرمایاکہ ہمارے پاس توجب کوئی اس قسم کا خط آتا ہے کہ میں اکیلاہوں توہمیں اس کے ایمان ہی کا خطرہ ہوجاتا ہے۔مومن خود جماعت ہے۔مومن اکیلا کبھی نہیں رہتا۔جس کا خدا پر ایمان کامل ہوتا ہے خدا خود اسے اکیلا نہیں رہنے دیتا۔غیر احمدی کولڑکی دینے میں گناہ ہے فرمایا کہ غیر احمدیوں کی لڑکی لے لینے میں حرج نہیں ہے کیونکہ اہلِ کتاب عورتوں سے بھی تو نکاح جائز ہے بلکہ اس میںتو فائدہ ہے کہ ایک اورانسان ہدایت پاتا ہے۔اپنی لڑکی کسی غیر احمد ی کو نہ دینی چاہیے۔اگر ملے تو لے بے شک لو۔لینے میں حرج نہیں اوردینے میں گناہ ہے۔حُبِّ دنیا کا غلبہ سلبِ ایمان کا باعث بنتا ہے فرمایا۔بعض لوگ جو يَكْتُمُ اِيْمَانَهٗۤ(المؤمن:۲۹) میں داخل ہیں اوربعض مخفی در مخفی معقول وجوہات کے باعث وہ اپنے ایمان کا اظہار ابھی نہیںکرسکتے اوروہ ایسے نہیں ہیں کہ لَاۤ اِلٰى هٰۤؤُلَآءِ وَ لَاۤ اِلٰى هٰۤؤُلَآءِ (النسآء:۱۴۴) بلکہ انہوں نے تمہارے پاس اپنے ایمان