ملفوظات (جلد 10) — Page 122
سے انسان دل کا اندھا ہو جاتا ہے۔اپنی اصلاح میں اپنے اہل وعیال کو شامل رکھو خدا تعالیٰ کی نصرت انہیں کے شاملِ حال ہوتی ہے جو ہمیشہ نیکی میں آگے ہی آگے قدم رکھتے ہیں ایک جگہ نہیں ٹھہر جاتے اور وہی ہیں جن کا انجام بخیر ہو تا ہے۔بعض لوگوں کو ہم نے دیکھا ہے کہ ابتدا میں تو ان میں بڑا شوق ذوق اور شدت رقّت ہو تی ہے مگر آگے چل کر بالکل ٹھہر جاتے ہیں اور آخر ان کا انجام بخیر نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ دعا سکھلائی ہے کہ اَصْلِحْ لِيْ فِيْ ذُرِّيَّتِيْ (الاحقاف:۱۶) میرے بیوی بچوں کی بھی اصلاح فرما۔سو اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد اور بیوی کے واسطے بھی دعا کرتے رہنا چاہیے کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑ جاتے ہیں اور اکثر بیوی کی وجہ سے۔دیکھو! پہلا فتنہ حضرت آدمؑ پر بھی عورت ہی کی وجہ سے آیا تھا۔حضرت موسٰی کے مقابلے میں بلعم کا ایمان جو حبط کیا گیا اصل میں اس کی وجہ بھی توریت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ بلعم کی عورت کو اس بادشاہ نے بعض زیورات دکھا کر طمع دے دیا تھا اور پھر عورت نے بلعم کو حضرت موسٰی پر بد دعا کرنے کے واسطے اُکسایا تھا۔غرض ان کی وجہ سے بھی اکثر انسان پر مصائب شدائد آجا یا کرتے ہیں تو اُن کی اصلاح کی طر ف بھی پوری توجہ کرنی چاہیے اور ان کے واسطے بھی دعائیں کرتے رہنا چاہیے۔۱ ۳ ؍مارچ ۱۹۰۸ء (قبل نماز عصر ) بیعت کی حقیقت اور غرض وغایت ایک شخص نے عرض کی کہ حضور میں نے پیشتر بذریعہ خط کے بیعت کی ہوئی ہے کیا وہی کافی ہے؟ فرمایا کہ ہزاروں آدمی ہیں کہ ان بیچاروں کو دنیوی مشکلات کی وجہ سے استطاعت نہ ہونے ۱ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخہ ۲؍ مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۴تا۶