ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 5 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 5

تھا صرف صعود تھا اسی وجہ سے ان سے بہت سی کرامتیں صادر ہوئیں۔اگر نزول پورا ہوتا تو کوئی کرامت صادر نہ ہوتی۔اس قول میں جس قدر تخالف قرآنی ہے وہ ظاہر ہے۔یہ ایسا قول ہے کہ قرآن اور حدیث سے سراسر مخالف ہے درحقیقت شیخ عبدالقادر جیلانی خدا تعالیٰ کے کامل بندوں میں سے تھے۔اگر ان پر معجزات کے متعلق اعتراض کیا جاوے تو پھر یہ اعتراض تمام انبیاء پر وارد ہوتا ہے۔یہ ان صوفیوں کی غلط اصطلاحوں کی پیروی کا نتیجہ ہے جن کی تصدیق قرآن وحدیث سے نہیں ملتی۔الہام بھول جانے میں حکمت الٰہی ہوتی ہے فرمایا۔شاید ہی کوئی ایسی رات گذرتی ہوگی جس میں کوئی نظارہ آئندہ کے متعلق مجھے نہ دکھایا جاتا ہو۔لیکن بہت سی باتیں صبح تک بھول جاتی ہیں اور توفیق ہی نہیں ہوتی کہ ان کو ایسے وقت میں لکھ لیا جاوے کہ پھر نہ بھولیں۔اس میں حکمت الٰہی ہے و ہ جس بات کو چاہے یاد رکھواتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بھلوا دیتا ہے۔۱ بلا تا ریخ انذاری امورٹل سکتے ہیں فرمایا۔خدا تعالیٰ ہر بات پر قادر ہے۔ہمارا آزمودہ ہے کہ بعض دفعہ ایک الہام ہوتا ہے جو کسی پیشگوئی پر مشتمل ہوتا ہے اگر وہ انذاری اَمر ہوتا ہے اور ہم دعا میں مصروف ہو جاتے ہیں تو بسا اوقات مثلاً ایک گھنٹہ کے بعد وہ منسوخ ہو جاتا ہے اور وہ بات خدا تعالیٰ کے دوسرے حکم سے ٹل جاتی ہے۔فرشتوں کے ذریعہ سے الہام فرمایا۔بعض الہامات کے وقت اگر چہ فرشتہ نظر نہیں آتا تاہم الفاظ کے معانی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کلام فرشتے کے ذریعہ سے نازل ہوا ہے۔مثلاً الہامات میں ایسے الفاظ کہ قَالَ رَبُّکَ اور مَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمْرِ رَبِّكَ۔۱ بدر جلد ۶ نمبر ۴۷ مورخہ ۲۱؍نومبر ۱۹۰۷ءصفحہ ۱۰