ملائکۃ اللہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 94 of 131

ملائکۃ اللہ — Page 94

۹۴ ملائكة الله کے اندر جو چیز ہے اس سے اپنی نیکی اور تقویٰ کو دیکھے۔اگر اس کے دل میں نیک تحریکیں بڑھ رہی ہوں تو سمجھ لے کہ ملائکہ کا پر تو جو اس پر پڑتا ہے وہ بڑھ رہا ہے خواہ ابھی تک بعض گناہ اس سے نہ چھوٹے ہوں۔اور اگر برائی کی تحریکیں اس کے قلب میں بڑھ رہی ہوں ، تو خواہ اچھا کام کر رہا ہو یہی خیال کرے کہ اس کا شیطان سے تعلق بڑھ رہا ہے۔پس نمازیں زیادہ پڑھنا یا روزے رکھنا ایمان کی علامات نہیں۔تمہیں اپنے قلوب کو دیکھنا اور ان کا مطالعہ کرنا چاہئے۔لوگوں کا کام تمہارے متعلق یہ ہے کہ تمہارے اعمال کا مطالعہ کریں لیکن تمہارا کام اپنے متعلق یہ ہے کہ اپنے قلب کا مطالعہ کرو۔لمہ ملکی اور لمہ شیطانی کا موازنہ کرنے کا طریق اب میں ایک موٹا اصول بتا تا ہوں کہ کس طرح معلوم ہو کہ تمہاری تحریکوں میں شیطان کا دخل زیادہ ہے یا ملائکہ کا۔پہلے میں نے بتایا ہے کہ اصل تحریکیں خواہ بری ہوں یا اچھی ، تمہاری اپنی ہوتی ہیں۔فرشتے یا شیطان کی نہیں ہوتیں اس لئے تمہیں اپنے قلب کو دیکھنا چاہئے اور اس کو دیکھ کر معلوم کرنا چاہئے کہ تمہارے ساتھ کس کا تعلق زیادہ ہے۔اوّل۔اگر تم دیکھو کہ پہلے دل میں نیک خیال پیدا ہوتا ہے اور پھر بد تو سمجھ لو کہ فرشتہ کا تعلق تم سے شیطان کی نسبت زیادہ ہے۔فرشتہ اپنے تعلق کو بڑھانا چاہتا ہے مگر شیطان اس میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔تو ہمیشہ جب کسی بدی کا خیال پیدا ہو یہ دیکھو کہ اس سے پہلے نیکی کا خیال تم میں پیدا ہوا تھا یا نہیں۔اگر پیدا ہوا تھا تو ملک کا تعلق تم سے بہت زیادہ ہے