ملائکۃ اللہ — Page 14
شیطان کا بندہ ہو گیا ہے۔۱۴ ملائكة الله پھر ان کا خیال ہے کہ خدا اور شیطان کا مقابلہ ہوتا چلا جائے گا یہاں تک کہ ایرانی النسل ایک نبی پیدا ہوگا اور اس کا نام موسیوز بھی ہوگا یعنی مسیح مبارک کے نام سے ایک نبی آئیگا جو زرتشت کی اولاد سے ہوگا۔مگر ظاہری اولاد سے نہیں کیونکہ لکھا ہے کہ وہ اس بیوی سے ہو گا جس سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔اس کے زمانہ میں شیطان سے آخری جنگ ہوگی۔وہ خدا تعالیٰ سے التجا کرے گا کہ جنگ بہت مہیب ہے تو فرشتے نازل کر۔اس پر خدا تعالیٰ فرشتے نازل کرے گا۔شیطان مقابلہ کرتا کرتا آخر کا ر تھک جائے گا۔اس وقت وہ نبی اس پر فرشتوں کی مدد سے آخری حملہ کرے گا اور خطرناک جنگ ہوگی جس میں شیطان کو شکست ہوگی۔اور وہ پکڑا اور مارا جائے گا۔اس کے بعد امن ہو جائے گا اور یہ دُنیا بہت پھیل جائے گی اس لئے کہ کوئی آدمی مر نہیں سکے گا کیونکہ شیطان جو مارنے سے تعلق رکھتا ہے خود مر گیا ہو گا۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ باتیں ایک نبی کی کہی ہوئی ہیں۔کیونکہ سچی نکلی ہیں اور پوری ہو رہی ہیں۔موسیوز بھی (صحیح مبارک) آیا اور انہی نشانات کے ساتھ آیا جو بیان کئے گئے۔پھر یہ بات اور نبیوں نے بھی کہی ہے کہ ایک آخری جنگ شیطان کے ساتھ ہوگی۔چنانچہ اب ہو رہی ہے۔کئی کئی طریقوں سے کوشش کی جاتی ہے کہ لوگوں کو بچے مذہب سے پھرایا جائے اور لوگ خدا کو چھوڑ دیں۔اس کے مقابلہ میں لوگوں کو خدا سے ملانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ ایک نہایت خطرناک جنگ ہے۔پھر فرشتے آسمان سے مانگنے والی بات بھی درست نکلی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود کا