مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 68 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 68

ایک دفعہ( حضرت )قاضی گوہر محمد صاحبؓ آف نور پور ضلع کانگڑہ نے حضور ؑ کی خدمت میں بہت عاجزی کا خط لکھا کہ مجھے براہین احمدیہ حصہ چہارم کی ضرورت ہے۔اس پر حضور ؑ نے یہ الفاظ تحریر فرمائے۔مکتوب السلام علیکم اگر کوئی حصہ چہارم براہین احمدیہ موجود ہے تو سید مہدی حسین ان کو بھیج دیں اور یہ خط سید مہدی حسین کو دیا جاوے۔٭ مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭ رجسٹر روایات صحابہ (غیرمطبوعہ) نمبر ۱۱ صفحہ ۲۹۴