مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 66
حضور نے میرے خط کا جو جواب دیا وہ درج ذیل ہے۔مکتوب السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ اجازت ہے۔چلے جائیں اور میاں عبد اللہ سنوری کے خط سے حال صحت معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ پوری صحت عطا فرمائے۔میری طرف سے کہہ دیں کہ میں دعا کرتا رہوں گا۔خدا تعالیٰ قبول فرمائے۔٭ والسلام مرزا غلام احمدعفی عنہ ٭ تجلی ٔ قدرت از حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری ؓ صفحہ ۱۰