مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 56
حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال ؓ (ولادت ۱۸۸۷ء بیعت ۱۸۹۹ء وفات ۲۸؍فروری ۱۹۶۰ء) حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال ؓسلسلہ احمدیہ کے ان ممتاز اور نامور بزرگوں کی صف اوّل میں شامل تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے قریباً نصف صدی تک ایسی شاندار اور نمایاں دینی خدمات کی توفیق بخشی کہ آنے والی نسلیں قیامت تک آپ پر فخر کرتی چلی جائیں گی۔حضرت چوہدری صاحب ۱۸۸۷ء میں اپنے آبائی وطن جوڑا کلاں تحصیل قصور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی یہیں پائی۔آپ کے والد حضرت چوہدری نظام الدین صاحب نے ۱۸۹۷ء میں بیعت کا شرف حاصل کیا۔آپ نے جون ۱۸۹۹ء میں قادیان جا کر بیعت کی۔آپ مستقل طور پر دسمبر۱۹۰۰ء میں قادیان چلے گئے اور وہاں اسکول میں داخل ہو گئے۔آپ ان دنوں پانچویں جماعت میں تھے۔آپ نے میٹرک تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان سے کیا۔بعدازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور پھر علیگڑھ سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ابھی آپ ایف اے میں تھے کہ سیدنا حضرت مسیح موعود ؑ نے ستمبر۱۹۰۷ء میں وقف زندگی کی تحریک فرمائی۔اس تحریک پر جن خوش نصیب جوانوں کو لبیک کہنے کی توفیق ملی، ان میں آپ بھی شامل تھے۔جب آپ کی درخواست حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوئی تو حضور نے آپ کا وقف قبول فرما لیا اور آپ ایم اے پاس کرنے کے بعد قادیان میں مستقل طور پر ہجرت کر کے آ گئے۔وسط ۱۹۱۳ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ نے آپ کو خواجہ کمال الدین صاحب کی معاونت کے لئے ووکنگ (انگلستان) بھجوایا۔آپ ۲۵؍جولائی ۱۹۱۳ء کو لنڈن پہنچے۔آپ کی تبلیغی کوششوںسے تقریباً ایک درجن انگریز مسلمان ہوئے۔آپ ۲۹؍مارچ ۱۹۱۶ء کو قادیان واپس تشریف لائے۔اور ۱۵؍جولائی ۱۹۱۹ء کو دوبارہ انگلستان کے لئے روانہ ہوئے۔جنوری ۱۹۲۰ء میں حضرت مصلح موعود ؓ نے لندن میں مسجد کی تعمیر کے لئے تحریک فرمائی جس پر جماعت نے پرُجوش رنگ میں لبیک کہا اور چوہدری صاحب نے حضور کی زیر ہدایت اگست ۱۹۲۰ء میں لنڈن کے محلہ پٹنی سائوتھ فیلڈ میں