مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 443 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 443

نے اپنی طرف سے اس کو حرام نہ فرمایا لیکن جب حرمت اس کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہو گئی تب آپ نے بآواز بلند فرما دیا کہ ان اللہ قد حرم ذلک الی یوم القیامۃ اورنیز فرمایا۔الا انھا حرام من یومکم ھذا الی یوم القیامۃ جیسا کہ احادیث صحاح میں موجود ہے لہٰذا قول یا فعل کسی صحابی کا یا کسی امام کا آئمہ اربعہ میں سے یا کسی عالم کا علماء کبار میں سے مقابل نصوص قرآنیہ کے حجت نہیں ہو سکتا بلکہ نصوص قرآنیہ کی تبدیل تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو بھی جائز نہیں چہ جائیکہ اوروں کی کما قال تعالٰی    ۔۱؎ لہٰذا ہمارے اس خط کے جواب میں کوئی صاحب مجاز نہیں ہیں کہ کسی کا قول پیش کریں ہاں جو ہم نے استدلال بآیات قرآن مجید کیا ہے اس کی ہر ایک دلیل اور مقدمہ کو منقوض کریں ورنہ وہ جواب مسموع نہ ہو گا۔والسلام خیر ختام ٭ ۸؍دسمبر ۱۹۰۱ء الراقم سید محمد احسن امروہوی شاہ علی سرائے ۱؎ یونس: ۱۶ ٭ الحکم نمبر۴۵ جلد۵ مورخہ ۱۰؍دسمبر ۱۹۰۱ء صفحہ ۶،۷