مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 384 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 384

مکتوبات بنام مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری مکتوب نمبر۱ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ان مکتوبات میں سے بعض مکتوب جو حضور انور نے وقتاً فوقتاً مخالفین کے نام رقم فرمائے تھے۔لیکن جو حضور انور کی کتب یا مجموعہ مکاتیب میں درج نہیں ہیں۔خاکسار نے مخالفین کی کتب و رسائل سے لے کر الفضل میں شائع کروائے تھے۔اسی سلسلہ میں… ایک اور خط ذیل میں درج کیا جاتاہے۔جو حضور پُرنور نے مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری کے جواب میں اس وقت تحریر فرمایا تھا جبکہ وہ جنوری ۱۹۰۳ء میں قادیان میں آکر مندر آریہ سماج میں مقیم ہوئے تھے۔یہ خط مولوی صاحب کی کتاب’’ تاریخ مرزا ‘‘سے نقل کیا جا رہا ہے۔خاکسار ملک فضل حسین کارکن صیغہ تالیف و تصنیف بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ از طرف عائذ باللہ الصمد غلام احمد عافاہ اللہ وایّدہ بخدمت مولوی ثناء اللہ صاحب آپ کا رقعہ پہنچا۔اگر آپ لوگوں کی صدق دل سے یہ نیت ہو کہ اپنے شکوک وشبہات پشین گوئیوں کی نسبت یا ان کے ساتھ اورامور کی نسبت بھی جو دعویٰ سے تعلق رکھتے ہوں رفع کراویں۔تویہ آپ لوگوں کی خوش قسمتی ہوگی۔اور اگرچہ میں کئی سال ہوگئے کہ اپنی کتاب انجام آتھم میں شائع کر چکا ہوں کہ میں اس گروہ مخالف سے ہرگز مباحثات نہیں کروں گا۔کیونکہ اس کا نتیجہ بجز گندی گالیوں اور اوباشانہ کلمات سننے کے اور کچھ ظاہر نہیں ہوا۔مگر میں ہمیشہ طالبِ حق کے شبہات دور کرنے کے لئے تیار ہوں۔اگرچہ آپ نے اس رقعہ میں دعویٰ تو کردیا ہے کہ میں طالبِ حق ہوں۔مگر مجھے تأمّل ہے کہ اس دعویٰ پر آپ قائم رہ سکیں۔کیونکہ آپ لوگوں کی عادت ہے کہ ہر ایک بات کو کشاں کشاں بیہودہ اورلغو مباحثات کی طرف لے